Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے انسدادِ پولیو مہم کے بنسبت جاری کردہ سکیورٹی آرڈر پر لاڑکانہ پولیس کا بھرپور عملدرآمد۔
لاڑکانہ: 28 اکتوبر 2024.
ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے انسدادِ پولیو مہم کے بنسبت جاری کردہ سکیورٹی آرڈر پر لاڑکانہ پولیس کا بھرپور عملدرآمد۔
آج 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات اور پولیس حصار میں پولیو ورکرز اپنے فرائض نبھانے کے لیے شہروں اور دیہاتوں سمیت کچے اور پکے میں رواں دواں۔
تمام فیلڈ افسران اپنے علاقوں میں سیکیورٹی پلان کے مطابق حفاظتی انتظامات کے فرائض نبھانے میں مصروف عمل ہیں۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو پولیو ٹیمز کے ساتھ پولیس نفری کی تعیناتی، درپیش مسائل پر فوری رسپانس، علاقے میں پیٹرولنگ، پکٹنگ اور سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ روابط کے جملہ اقدامات احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات کی رکھی ہیں۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق صبح سویرے تمام پولیس نفری کو ضلع بھر کے DSPs اور SHOs نے بریفنگ دیتے ہوئے انسدادِ پولیو مہم کی حساس ڈیوٹی کیلئے مستعدی اور بہترین ٹرن آؤٹ کے ساتھ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے سمیت پولیو مہم کیلئے قائم کیئے گئے کنٹرول روم کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہنے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال متعلق اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے علاقہ ایس ایچ اوز، ہیڈمحررز اور ڈی آئی بی اسٹاف کو بھی فوری ریسپانس کے حوالے سے ضروری ہدایات و احکامات جاری کردئیے ہیں۔
اس ضمن میں
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔