Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

لاڑکانہ پولیس مقابلہ۔ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد۔

لاڑکانہ: 11 اکتوبر 2024.

 لاڑکانہ پولیس مقابلہ۔

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد۔ 

تھانہ تعلقہ کی حدود کھیڈکر روڈ پر گشت پر معمور پولیس اور وادات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔

دونوں اطراف فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار،چار فرار۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب واجد عرف واجو ولد رستم کلہوڑو رہائشی گاؤں مائری ضلع قمبر شہدادکوٹ کے طور پر ہوٸی ہے۔ 

مذکورہ ڈاکو لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں حالیہ ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہے۔

زخمی ڈاکو اغوا برائے تاوان،ڈکیتیوں،چوریوں اور پولیس مقابلوں جیسے  سنگین نوعیت کے ایک درجن سے زائد مقدمات میں ملوث ہے۔

مذکورہ ڈاکو سندھ کے مختلف اضلاع شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) قمبر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے اندر سنگین جرائم اور کیسز میں ملوث ہے۔

زخمی ڈاکو کا ابتک کا حاصل کردہ کرمنل ریکارڈ ذیل درج ہے،
مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ 

کیس کرائم نمبر 50/2020
زیر دفعہ 324,353 
تھانہ تعلقہ۔ 

کیس کرائم نمبر 76/2020
زیر دفعہ 324,353 
تھانہ تعلقہ۔ 

کیس کرائم نمبر 82/2020
زیر 324,353 
تھانہ تعلقہ۔ 

کیس کرائم نمبر 262/2018 
زیر دفعہ 324,353 
تھانہ قاضی احمد 
ضلعہ نوابشاھ.

 کیس کرائم نمبر 288/2018 
زیر دفعہ 365A 
تھانہ قاضی احمد 
ضلعہ نوابشاہ۔ 

کیس کرائم نمبر 22/2020
 زیر  دفعہ 324,353 
تھانہ دھامراہ۔ 

کیس کرائم نمبر 35/2018
 زیر دفعہ 324,353 
تھانہ دھامراہ۔ 

کیس کرائم نمبر 03/2017
 زیر دفعہ 324,353 
تھانہ آریجا۔ 

کیس کرائم نمبر 119/2024 
زیر دفعہ 401,399,324,353 
تھانہ تعلقہ۔ 

کیس کرائم نمبر 120/2024 
زیر دفعہ 24SAA 
تھانہ تعلقہ۔

ایس ایس پی لاڑکانہ
میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے ایس ایچ او تعلقہ انسپیکٹر صفی اللہ انصاری اور ان کی ٹیم کے لیے  انعامات و اعزازات کے احکامات جاری۔

ترجمان لاڑکانہ پولیس۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.