Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب نے 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

لاڑکانہ: 12 اگست 2024.

ایس ایس پی لاڑکانہ
 میر روحل خان کھوسو صاحب نے 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ 

۔DSP حیدری میڈم پارس بکھرانی صاحبہ نے شہر کا وزٹ کیا اور پولیس ڈپلائمینٹ چیک کی۔

جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات اور ریلیوں کی حفاظتی انتظامات کے لیے سکیورٹی پلان جاری۔

 جشن آزادی کے پیش نظر ضلعہ بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع۔

شرپسند عناصروں اور جرائِم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔   

سرچ و کومبنگ آپریشن میں  15 مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ 
 
لاڑکانہ پولیس نے مددگار فائیٹرز اور I.T اِسٹاف کے ہمراہ تلاش ایپ اور CRI سسٹم کے ذریعے داخلی و خارجی راستو پر سخت اسنیپ  چیکینگ کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو چیک کیا، 

جن میں بغیر شناختی دستاویزات چند مشکوک افراد کو مختلف تھانو میں منتقل کیا گیا،

 اُس موقع پر مختلف اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا، 
بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں کو ویریفکیشن کے لیے مختلف تھانوں میں بھیج دیا گیا،جنہیں ویریفاء کیا جا رہا ہے۔

دوران چیکنگ مختلف تھانوں میں منتقل کیے گئے مشکُوک افراد کے کوائف چیک کرنے/تصدیق کرنے کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا ہے۔

 ترجمان لاڑکانہ پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.