Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
🇵🇰ایس ایس پی لاڑکانہ جناب میر روحل خان کھوسو صاحب کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس۔
پریس رلیز
ڈسٹرکٹ پولیس لاڑکانہ
مورخہ 09/08/2024
🇵🇰ایس ایس پی لاڑکانہ
جناب میر روحل خان کھوسو صاحب کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس۔
اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف بے رحمانہ کاروائیاں کرنا پہلی ایجنڈا تھی،اس ضمن میں تمام پولیس افسران نے بلا تفریق کاروائیوں کا عزم دھرایا۔
چہلم شہدائے کربلا کے بنسبت سکیورٹی پلان اہم ایجنڈا میں شامل تھا، اس ضمن میں ضابطہ اخلاق (SOP) پر بھرپور عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔
جرائم کے اعداد وشمار بھی اجلاس کی ایجنڈا میں شامل تھے۔
اجلاس میں منشیات کی روکتھام،نارکوٹیکس ڈیلرز کی گرفتاریوں اور ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ و انٹلیجنس بیسڈ آپریشن زیر غور رہے۔
اشتہاریوں،روپوشوں،منشیات،فروشوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیاں اور پولیس کارکردگی سمیت دیگر محکمانہ امور کے معاملات اجلاس میں زیر غور رہے۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ رشید وگن سب انسپکٹر آفتاب احمد ابڑو کو رورٹ،سسپینڈ اور لائن کلوز کے احکامات جاری کردئیے۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے ضلع بھر کے DSPs کو ایکسپلینییشن اور تمام SHOs کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے SDPO ڈوکری عبدالغفور چھٹو اور SHO حیدری غلام مرتضیٰ گورچانی کی کارکردگی کو سراہہ۔
شہدائے پولیس کانفرنس ھال میں جاری اجلاس کے دوران جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے تمام تھانوں کی کارکردگی،قبائلی تنازعات، اور تھانوں کی حدود میں جرائم کے اعداد و شمار متعلق بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے قتل و ڈکیتی جیسے سنگین جرائم/کیسز کی پراگریس چیک کی اور مذکورہ جرائم میں ملوث و مطلوب ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے سخت احکامات جاری کیئے۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے کہا کے عوام کی جان و مال کی حفاظت میں کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔
اجلاس میں SP ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن صاحب اور ASP محمد عاشر صاحب سمیت تمام DSPs اور SHOs نے شرکت کی۔
ترجمان لاڑکانہ پولیس۔