Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی مٹیاری جناب فیصل بشیر میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات انتھائی سخت۔

🚔ᴘʀᴏᴜᴅ ᴛᴏ sᴇʀᴠᴇ🚔  
🇵🇰𝘿𝙄𝙎𝙏𝙍𝙄𝘾𝙏 𝙋𝙊𝙇𝙄𝘾𝙀 𝙈𝘼𝙏𝙡𝘼𝙍𝙡🇭🇹
Press release
26.10.2024
-----------------------
ایس ایس پی مٹیاری جناب فیصل بشیر میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات انتھائی سخت۔


👈 مٹیاری پولیس نے انسداد پولیو مہم کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

👈 انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی میں 500 سے زائد پولیس افسر و اہلکار و خواتیں اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اسکے علاوہ پولیس کے 200 جوانوں پر مشتمل Q۰R۰F کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔

👈 25 پولیس موباٸلز گاڑیاں اور 20 پولیس موٹر سائیکلز ٹرانزٹ پوائنٹس کے اطراف میں پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دینگے-

👈 ضلعے بہر میں 28 اکتوبر تا 03 نومبر 2024 تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔


👈 ضلع مٹیاری میں پولیو کے خاتمے کی قومی مہم شروع ہو رہی ہے، پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور ان کے کام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے جامع سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی مٹیاری


👈 50 جوانوں پر مشتمل Q۰R۰F کی 04 ٹیمیں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  ہمہ وقت تیار رہینگی۔


👈 پولیو مہم کی مؤثر نگرانی اور بروقت اطلاعات کے تبادلے کے لیے ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں سے مہم کے دوران ہر لمحے کی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔

👈 انسداد پولیو مہم کے دوران فوری اور مؤثر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ایک سینئر افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

👈 ایس ایس پی مٹیاری نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کریں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران و اہلکار ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو اور معاشرے کو مکمل طور پر پولیو سے پاک کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا جاسکے۔


👈 مٹیاری پولیس کی جانب سے معزز عوام سے درخواست ہے کے پولیو  ٹیموں و پولیس آفیشلز کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اپنے پیارے پچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے لازمی پلوائیں۔ شکریہ
 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.