Sindh Police Welfare

The Welfare Branch was Established after the Framing of Sindh Police Welfare Fund Rule-1979.
The Welfare Branch is supervised by the AIGP Welfare under the Administrative Control of IGP Sindh.

Guide (English) Guide (Urdu)

عیدالاضحی کے موقع پر شہداء پولیس کی بیواؤں/فیملیز میں عیدی کے چیک، مٹھایاں، پھول اور بچوں میں کھلونے و گفٹ تقسیم کیے گئے

آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کے احکامات کی روشنی میں  شہدائے پولیس کی بیواؤں/فیملیز میں عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر عیدی کے چیک، مٹھائیاں اور بچوں کے گفٹ تقسیم کئے گئے۔

👈 ایس ایس پی مٹیاری جناب سید علی اصغر شاھ صاحب کی ہدایت پر SDPO ھالا وسیم ممتاز کلوڑ، SDPO کہیبرانی میر جاوید علی ٹالپور  عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر سندھ پولیس ویلفئیر برانچ کی جانب سے شہدائے پولیس کی بیواؤں اور ورثاء کے گھروں پہ پہنچے۔

👈 بیواؤں اور فیملیز میں عیدالاضحی کے چیک، مٹھایاں، پھول، عید گفٹ اور بچوں میں کھلونے تقسیم کیے۔ اس موقع پر پولیس افسران نے شہدائے پولیس کی فیملیز کے مسائل معلوم کیے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

👈 اس موقع پر ایس ایس پی مٹیاری جناب سید علی اصغر شاھ صاحب نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشیوں کے ہر لمحے اور گھڑی میں سندھ پولیس شہدائے پولیس کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔ آخر میں شہدائے پولیس کی فیملیز نے اس خوشی کے موقع پر یاد کرنے پر ایس ایس پی صاحب اور سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

✍️PRO TO SSP MATIARI

img

ایس ایس پی مٹیاری جناب سید علی اصغر شاھ صاحب کی ہدایات پے مٹیاری پولیس کے افسر و جوانوں کے مئریج گرانٹ اور رٹائرمنٹ گرانٹ کے چیک موصول ہوتے ہی تقسیم کیئے گئے۔

تفصییلات کے مطابق 

👈 ایس ایس پی مٹیاری جناب سید علی اصغر شاھ صاحب نے اپنے دفتر میں رٹائر DSP یار محمد نظامانی کو انکی رٹائرمنٹ گرانٹ کا چیک تقسیم کیا۔

👈 ایس ایس پی مٹیاری جناب سید علی اصغر شاھ صاحب کی ہدایات پے DSP ھیڈکوارٹر اعظم رضا مرزا نے اپنے دفتر میں LPC کرن کا مئریج گرانٹ اور رٹائر PC بانھون خان کا رٹائرمنٹ گرانٹ کے چیک تقسیم کیئے۔

 
👈 ایس ایس پی مٹیاری جناب سید علی اصغر شاھ صاحب کی ہدایات پے DSP ھیڈ کوارٹر مٹیاری اعظم رضا مرزا نے اپنے دفتر میں رٹائرڈ ہونے والے پولیس افسر و جوان کے مسائل سنے اور انکی خاطر توازں کی۔

✍️PRO TO SSP MATIARI✍️

img

© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.