Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی مٹیاری جناب فیصل بشیر مین کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

🚔ᴘʀᴏᴜᴅ ᴛᴏ sᴇʀᴠᴇ🚔  
🇵🇰𝘿𝙄𝙎𝙏𝙍𝙄𝘾𝙏 𝙋𝙊𝙇𝙄𝘾𝙀 𝙈𝘼𝙏𝙡𝘼𝙍𝙡🇭🇹
Press release
16.10.2024
-----------------------

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی مٹیاری جناب فیصل بشیر مین کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق:-

👈 آج مورخہ 16.10.2024 ایس ایس پی آفس مٹیاری میں مننشیات کے کیسز کے سلسلے میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں ضلع بار کاؤنسل مٹیاری کے صدر بادل گاھوٹی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عارف میمن، سنیئر وکلا، ڈی ایس پی لیگل محمد عمر شیخ اور شیر علی رند ریڈر ٹو ایس ایس پی مٹیاری سمیت ضلع کے تمام ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور ھیڈ محررز نے شرکت کی۔

 👈 ورکشاپ سے بار کاؤنسل کے صدر بادل گاھوٹی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عارف میمن اور سینئر وکلا نے خطاب کیا اور معزز عدالتوں کی طرف سے جاری کردہ ججمنٹ کا جائزہ لیا اور مقدمات کی صحیح طریقے سے تفتیش کرنے اور ان میں موجود خامیوں کو ختم کرنے کے بنسبت بحث کی گئی۔

👈 دوران اجلاس معزز عدالتوں کی طرف سے جاری کردہ ججمینٹ کا اچھی طرح جائزہ لیا اور بحث و مباحثہ کیا گیا اور جو ملزمان بری ہوئے ہیں ان کے اسباب معلوم کیے گئے اور تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو ہدایت جاری کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مقدمات کی صحیح طریقے سے اور میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کی جائے تاکہ کوئی بھی ڈفیکٹو مقدمہ چالان نہ ہو پائے اور اصل ملزمان کو سزا دلوانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے۔

👈 ڈی ایس پی لیگل مٹیاری محمد عمر شیخ نے ایس ایس پی مٹیاری جناب فیصل بشیر میمن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران معزز عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی صحیح نمونے سے پیروی  کی جائے، شواہدات کے معیار کو بہتر بنایا جائے، کوتاہی کی صورت میں تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹیس اور محکمانہ سزا دی جائے گی۔ 

👈 صحیح طریقے سے تفتیش نہ ہونے کے باعث اصل ملزمان رہا ہوجاتے ہیں اس لئے تفتیشی  افسران مقدمات کی تفتیش پراپر  طریقے سے کریں تاکہ اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے-


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.