Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر *ایس ایس پی آفس مٹھی* میں تقریب کا انعقاد۔
ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر
پریس ریلیز
مٹھی:
23 مارچ – یومِ پاکستان مبارک 
23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر *ایس ایس پی آفس مٹھی* میں تقریب کا انعقاد۔
تھرپارکر پولیس کی جانب سے یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور انداز سے منایا گیا۔
آج مورخہ ٕ 23 مارچ 2026 یوم ِ پاکستان ضلع تھرپارکر میں بڑے جوش ،جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا گیا، یوم ِپاکستان کی مرکزی تقریب کا آغاز ایس ایس پی آفس مٹھی میں ہوا، تقریب کی ابتدإ قومی ترانے اور پرچم کشائی سے ہوئی، پرچم کشائی میں ایس ایس پی تھرپارکر جناب محمد شعیب میمن صاحب، ADC -II جناب پرتھوی صاحب، و دیگر نے شرکت کی، تھرپارکر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی۔
ایس ایس تھرپارکر جناب محمد شعیب میمن صاحب نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ 23 مارچ صرف ایک دن نہیں، یہ ہمارے عزم، قربانی اور یکجہتی کی پہچان ہے! یہ وہ دن ہے جب ہمارے بزرگوں نے ایک خواب دیکھا، اور ہمارے شہداء نے اسے حقیقت بنایا۔
ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو ہر محاذ پر پاکستان کی عزت و حرمت کی حفاظت کر رہی ہیں۔ پاک فوج، فضائیہ، بحریہ، پولیس- ہر سپاہی، ہر شہید ہمارا فخر ہے۔
ترجمان تھرپارکر پولیس