Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج جناب زبیر احمد دریشک صاحب اور ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب نے تھر کول کے بلاک ون اور بلاک ٹو میں سی پیک پروجیکٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*

*پریس ریلیز*

*مٹھی: 16 اگست 2025*

ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج جناب زبیر احمد دریشک صاحب اور ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب نے تھر کول کے بلاک ون اور بلاک ٹو میں سی پیک پروجیکٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

ڈی آئی جی صاحب نے ایس ایس پی صاحب کے ہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور چائنیز سیکیورٹی مینجمنٹ کے نمائندوں سے میٹنگ کی اور کمانڈنٹ صاحب نے تھر کول منصوبوں پر تعینات سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی صاحب نے مزید کہا کہ: سیپیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے چائنیز کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے۔

تھرپارکر پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بروقت اور مؤثر انداز میں ادا کرتے ہوئے خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان تھرپارکر پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.