Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب کے سخت احکامات پر تھرپارکر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا*

ڈسٹرکٹ تھرپارکر پولیس

پریس ریلیز

*💧” پولیو سے محفوظ پاکستان “ پولیو کے دو قطرے ہر پچہ ہر بار۔*

*ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب کے سخت احکامات پر تھرپارکر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا*

تھرپارکر پولیس کی جانب سے پولیو مہم کو پر امن بنانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر جناب عبدالحلیم جاگیرانی صاحب کے ہمراہ ازخود پولیو ٹرانسٹ پوائنٹز کا دورہ کیا، اور پولیو اسٹاف سے مسائل دریافت کیے، ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر تعینات اسٹاف کو بریفننگ بھی دی.

ضلع تھرپارکر میں 05 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغار کر دیا گیا ہے ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اہلکاران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات کر دئیے گئے ہیں.

اس حوالے سے ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب نے سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی خفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع تھرپارکر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس موبائلز خصوصی گشت اور مشکوک افراد کو چیک کرنے کی ہدایات جاری۔

ایس پی صاحب نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی انتہائی چوکس رہیں، ٹیموں کی خفاظت کو یقینی بنائیں، ہر قسم کی مشکوک سرگرمی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں۔

ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب نے 03 رکنی سیکورٹی مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دی ہے، جو اپنے علاقہ جات میں پولیو مہم کی تمام تر سیکیورٹی اور دیگر معاملات نظر رکھیں گے.

ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سُمیر نور چنا صاحب نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلواٸیں، پولیو سے بچاٸیں۔

ترجمان تھرپارکر پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.