Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

تھرپارکر پولیس کی جانب سے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، تھانہ چھاچھرو کے گناہ نمبر 68/2023 میں مطلوب قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار*

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*
*پریس ریلیز*
*مٹھی:- 06 اگست 2025*

*تھرپارکر پولیس کی جانب سے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، تھانہ چھاچھرو کے گناہ نمبر 68/2023 میں مطلوب قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار*

ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب کی ہدایات پر ضلع بھر میں جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

*پولیس اسٹیشن چھاچھرو*
ایس ایچ او چھاچھرو بمعہ اسٹاف خفیہ اطلاع چھاپہ مار کاروائی 02 سال سے زیادہ عرصہ اشتہاری رہنے والے ملزم گرفتار ۔

مورخہ 21۔10۔2023 گاون گررڑیو میں دو گروپوں میں آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس میں دو بندے زخمی ہوئے تھے جس میں ایک زخمی بنام حاجی دل کو حیدرآباد ریفر کیا تھا جو زخموں کا تاب نا لا سکا مورخہ 26۔10۔2023 کو سول ہاسپیٹل حیدرآباد میں فوت ہو گیا جس کا مقدم پولیس تھانہ چھاچھرو پہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم گناہ نمبر 68/2023 میں ملوث اشتہاری ملزم مہرم ولد حکیم ذات دل، سکنہ گرڑیو تحصیل چھاچھرو کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزم تھانہ چھاچھرو کے مقدمہ نمبر 68/2023 بجرم دفعات 302، 147، 148، 114، 337F(3) تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ہے ۔

ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب نے A کیٹیگری قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایچ او چھاچھرو اور پولیس پارٹی کو شاباشی دی۔

*ترجمان تھرپارکر پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.