Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی تھرپارکر جناب عارف عزیز صاحب نے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر مٹھی میں اپنے ماتحت اسٹاف کے ساتھ عید نماز ادا کی۔
*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*
*پریس ریلیز*
*مٹھی:- 27 مئی 2026*
ضلع میں پرامن فضا قائم رکھنے کیلئے تھرپارکر پولیس کے جوانوں نے ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں و دیہاتوں میں عید نماز کے دوران اپنے سیکیورٹی فرائض بخوبی سر انجام دیے۔
عید گاہوں، مساجد، مزارات اور نماز عید کے کھلے مقامات پر پولیس کے جوانوں نے شہریوں کی عبادتوں اور خوشیوں کے دوران پرامن ماحول کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔
ایس ایس پی تھرپارکر جناب عارف عزیز صاحب نے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر مٹھی میں اپنے ماتحت اسٹاف کے ساتھ عید نماز ادا کی۔
ایس ایس پی تھرپارکر جناب عارف عزیز صاحب افسران اور جوانوں سے عید ملے اور تمام پولیس جوانوں کیلئے عید مبارک اور نیک خواہشات کا پیغام جاری کیا اور عید کے روز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے والوں کو شاباش دی۔
*ترجمان تھرپارکر پولیس*