Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس پی تھرپارکر جناب شبیر سیٹھار صاحب کی سربراہی میں عید میلاد النبی کے حوالے سے انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کےلئے علماء اکرام کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔*

ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر

پریس ریلیز

ایس پی تھرپارکر جناب شبیر سیٹھار صاحب کی سربراہی میں عید میلاد النبی کے حوالے سے انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کےلئے علماء اکرام کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں امن کمیٹی کے عہدیداران سمیت تمام مکتب فکر کے علماء کرام اور رہنماوں کی شرکت-

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی تھرپارکر نے کہا کہ عید میلادالنبی کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور میلاد، جلوسز سمیت مساجد اور عبادت گاہوں کی مکمل مانٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی صاحب نے کہا کہ عید میلادالنبی میں سہولتیں فراہم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ملکر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے-

امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سیکورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

*ترجمان تھرپارکر پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.