Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*سندھ پولیس کے تمام اہلکاروں کے خاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس کا تھرپارکر میں بھی آغاز*

ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر

پریس ریلیز

سندھ پولیس کے تمام اہلکاروں کے خاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس کا تھرپارکر میں بھی آغاز ہو گیا۔

ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سمیر نور چنا صاحب نے پینل ہسپتال الخدمت ہسپتال مٹھی کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے کارڈ کے متعلق معلومات لی۔

ایس پی صاحب نے تمام براڈز اور شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا علاج کے لیے آئے ہوئے پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کی

جوان بہبود منصوبے سے سندھ پولیس کے مجموعی اہلکار اس سے مستفید ہونگے ۔ ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سمیر نور چنا

انشورنس کے تحت اسپتال میں داخلے کی بنیادی حد فی خاندان دس لاکھ روپے تک ہوگی۔ ایس پی تھرپارکر

انشورنس کے تحت یومیہ روم لمٹ 10 ہزار روپے اور میجر میڈیکل ایکسٹینشن پول ایک کروڑ روپے تک ہوگی جب کہ حادثات کی صورت میں فنڈز کی حد میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور ہنگامی علاج، خصوصی علاج میں ڈے کیئر سرجری شامل ہیں۔

انشورنس سے تمام بیماریوں کے گائنی سمیت مختلف میجر آپریشن کا علاج بھی شامل ہے جس سے اہلکاروں کے والدین اور فیملی میمبر مستفید ہونگے۔ ایس پی تھرپارکر

اسکیم میں زیر کفالت (میاں بیوی، بیٹے/بیٹیاں، والدین) شامل کردئے گئے ہیں اور فلیٹ کوریج تمام گریڈز کے اہلکاروں کیلئے ہوگی، اسپتال میں داخلے دوران تمام علاج، ادویات، ایمرجنسی روم ٹریٹمنٹ کی جائے گی۔ ایس پی تھرپارکر

سندھ پولیس کے ہر ملازم کو ہیلتھ انشورنس کارڈ ملے گا۔ ایس پی تھرپارکر

تھرپارکر میں تمام اہلکاروں کو اس حوالے سے ہم آگاہی بھی دے رہے ہیں الخدمت اسپتال کے دورے کا مقصد تمام سہولیات کا جائزہ لینا تھا، ایس پی تھرپارکر

تھرپارکر میں الخدمت ہسپتال بھی ہمارے پینل کے ہسپتالوں میں شامل ہے تمام پولیس اہلکار اس عمل کو یقینی بنا کر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ ایس پی تھرپارکر ڈاکٹر سمیر نور چنا

*ترجمان تھرپارکر پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.