Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پولیس نے بین الاضلاعی سفینا گٹکا سپلائر گروہ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی سفینا اور سپلائی میں استعمال ہونے والی ویگو گاڑی برآمد۔
سٹرکٹ تھرپارکر پولیس
پریس ریلیز
ایس ایس پی تھرپارکر جناب عبداللہ میمن صاحب کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ننگرپارکر پولیس اور سی آئی ای پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
پولیس نے بین الاضلاعی سفینا گٹکا سپلائر گروہ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی سفینا اور سپلائی میں استعمال ہونے والی ویگو گاڑی برآمد۔
ننگرپارکر پولیس اور سی آئی ای پولیس نے دوران ناکابندی ایک مشکوک سفید ویگو گاڑی (نمبر KQ-4994) کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر قانونی سفینہ گٹکا برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع سے *سفینا* گٹکے کے 245 بڑے پیکٹ تحویل میں لیے، جن میں مجموعی طور پر 26,950 پڑیاں موجود تھیں۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت قمبر علی ولد حلیم پٹھان (کراچی)، راحیل ولد محمد نیاز راجپوت (موسیٰ کالونی)، گل محمد ولد ولی محمد مری (ٹنڈو الہ یار)، راحیل ولد کریم بخش پنہور (چمبڑ)، اور مقامی سہولت کاروں گل حسن ولد محمد پنھل دل و رشید ولد بچل دل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ننگرپارکر میں مقدمہ نمبر 2026/26 تحت دفعہ 8 SPPM SSU (Gutkha MainPuri Act 2019) درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی تھرپارکر جناب عبداللہ میمن صاحب نے کہا کہ "عوام کی جان و مال اور صحت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلع تھرپارکر میں منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور یہ مہم ضلع بھر سے ان سماجی برائیوں کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
ترجمان تھرپارکر پولیس