Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*محرابپور میں ڈکیتی کی مزاحمت پر افسوسناک واقعہ_ پولیس کا علائقے میں سرچ آپریشن۔*
*ضلع پولیس نوشہروفیروز*
24 دسمبر 2025
🖋 پریس ریلیز
*محرابپور میں ڈکیتی کی مزاحمت پر افسوسناک واقعہ_ پولیس کا علائقے میں سرچ آپریشن۔*
محرابپور سٹی میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص غلام شبیر شر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا شخص عمران مغل فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی *ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو* اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے مشتبہ افراد کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ضلع پولیس نوشہروفیروز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس اندوہناک واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
*ترجمان ضلع پولیس نوشہروفیروز*