Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*محرابپور پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ, 02 کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار.... غیرقانونی اسلحہ برآمد۔*
*ضلع پولیس نوشھروفیروز*
29 مارچ 2026
پریس ریلیز
*پولیس مقابلہ_ دو کرمنلز زخمی۔*
*محرابپور پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ, 02 کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار.... غیرقانونی اسلحہ برآمد۔*
محرابپور تھانہ کی حدود سبزی منڈی لنک روڈ نیئر پھرڑو موری, *محرابپور تھانہ کی پولیس کا دوران پیٹرولنگ واردات کے ارادے سے کھڑے کرمنلز سے مقابلہ,*
دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، دیگر کرمنلز ساتھی ملزمان فرار۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت *گائوں پریل خاصخیلی تعلقہ محرابپور کے رہائشی غلام اصغر عرف گگو ولد منظور حسین خاصخیلی اور محرابپور سٹی کے رہائشی محمد علی ولد منظور حسین منگنہار* کے نام سے ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے *دو عدد غیرقانونی پسٹلز* برآمد کئے گئے ہیں۔
زخمی ملزمان کو علاج معالجہ کےلئے متعلقہ ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں پر سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں _ مذکورہ ملزمان کا کرمنل رکارڈ معلوم کرنے کےلئے مختلف تھانوں اور سی آر او (CRO) سے انفارمیشن لی جا رہی ہے۔
*ترجمان، ضلع پولیس نوشھروفیروز*