Press Releases

تھانہ منگھوپیر کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید اہلکار عمران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید اہلکار تھانہ منگھوپیر میں تعینات تھا۔۔

 

پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

 

نماز جنازہ میں شہید کے اہل خانہ،دوست احباب و دیگر رشتداران سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف باقاعدہ نشاندہی کے تحت سخت ایکشن یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی ویسٹ کو ہدایت

 

انٹیلی جینس ذرائع اور کرائم سین سمیت دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔غلام نبی میمن 

 

نماز جنازہ میں شریک شہید اہلکار کے ورثاء سے آئی جی سندھ کا اظہار تعزیت۔۔

 

محکمہ پولیس سندھ آپکے ساتھ ہے۔آئی جی سندھ

 

ملزمان جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔آئی جی سندھ