Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رائس ملز ایسوسی ایشن کے 08 رکنی وفد کی ملاقات۔۔
وفد کی قیادت چیئرمین محمد جاوید جیلانی کررہے تھے جبکہ انکے ہمراہ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران و ممبران بھی تھے۔
سینٹرل پولیس کراچی میں ہونیوالی اس ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سمیت ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،اے آئی جیز، آپریشنز،کمپلین سیل بھی موجود تھے۔
وفد نے آئی جی سندھ کو کراچی میں امن و امان کے حالات سمیت خود کو مختلف کاروباری سرگرمیوں کے دوران درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔
شاہراہوں پر چلنے والی مال بردار گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ کی رائس ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو تجویز۔
خیال رکھیں کہ ان ہی گاڑیوں سے مال کی ترسیل کرائیں جن میں ٹریکر نصب ہیں۔غلام نبی میمن
تاجر برادری کو لاحق مسائل و مشکلات کا اذالہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔آئی جی سندھ
جرائم میں 24 فیصد کمی آئی ہے۔آئی جی سندھ
تاجروں کے مسائل حل کرنا پولیس کی ترجیح ہے۔غلام نبی میمن
شہری پولیس کیساتھ بلا خوف و ججھک تعاون کریں۔آئی جی سندھ
سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جس میں تھانہ جات مالی وسائل کے معاملے میں آزاد اور خود مختار ہیں۔آئی جی سندھ
حکومت سندھ کے مشکور ہیں جنہوں نے 06 ارب تک کا بجٹ مختص کیا ہے۔غلام نبی میمن
سیف سٹی پروجیکٹ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار ہے۔آئی جی سندھ
جن علاقوں میں کیمراز نصب ہیں وہاں جرائم میں کمی دیکھنے کو ملی ہیں۔آئی جی سندھ
پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضہ ہے۔غلام نبی میمن
عادی ملزمان کے خلاف تلاش ایپ انتہائی مددگار و معاون ثابت ہوئی ہے۔غلام نبی میمن
وفد کی جانب سے پولیس فوکل پرسن کے استفسار پر آئی جی سندھ نے صوبائی سطح پر فوکل پرسن نامزد کرنیکے احکامات دیئے۔
کراچی کی سطح پر باالخصوص پولیس فوکل پرسن نامزد کیا جائے۔۔آئی جی سندھ کی ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت
ہم پہلے ہی سے پولیس تاجر رابطہ کمیٹی کے قیام کے جملہ امور واقدامات پر غور کررہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
کمیٹی کا قیام تھانوں کی سطح پر کیا جائیگا۔جاوید عالم اوڈھو
کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہی تھانہ جات اور تاجر برادری کے درمیان رابطے مذید مضبوط ہوجائیں گے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
رائس ملز ایسوسی ایشن نے سندھ پولیس کے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
بعداذاں وفد نے آئی جی سندھ کو ظہرانے پر مدعو کیا