Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی اسپیشلائزڈ کمانڈو ٹریننگ سینٹر سکرنڈ میں ایلیٹ کورس کی پاسنگ آوٹ تقریب میں شرکت

سینٹر میں 521 ریکروٹس نے اپنی تین ماہ کی خصوصی کمانڈو تربیت مکمل کی۔

تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، ایس ایس پی مٹیاری، شہید بینظیر آباد سمیت کمانڈنٹس ٹریننگ سینٹرز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

ٹریننگ سینٹر آمد پر آئی جی سندھ کو جنرل سلامی پیش کی گئی۔

آئی جی سندھ نے ٹریننگ سینٹر کے مختلف شعبہ جات بشمول ڈسپینسری کا دورہ کیا اور حالیہ تعمیر شدہ روڈ نیٹ ورک اور انٹرنیشنل آبسٹیکلز کا افتتاح کیا۔

تقریب میں انسداد دہشت گردی، رسی سے ایک بلڈنگ سے دوسری بلڈنگ جانا، وی وی آئی پی کی بہترین سیکورٹی، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا سمیت بذریعہ ٹاور کسی بلند عمارت پر بروقت کاروائی کرنے کا مظاہرہ کیا۔

کراچی کے بعد سکرنڈ ٹریننگ سینٹر میں ٹاور حالیہ بنایا گیا ہے جس پر عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

پولیس کے تربیتی معیار کو بین الاقوامی سطح کے مطابق اور جدیددور سے ہم آہنگ کرتے جارہے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریننگ

پولیس میں ریکروٹمنٹ کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ڈی آئی جی ٹریننگ

نوجوانوں کی بھرتی سے تمام شعبوں کو تقویت ملی ہے۔ڈی آئی جی ٹریننگ

میں پاس آؤٹ ہونیوالے تمام ریکروٹس کو تربیت کی کامیاب تکمیل اور سندھ پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

آج کی اس پاس آؤٹ تقریب میں مدعو کیا جانا اور شرکت میرے لیئے خوشی کا باعث ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

بہترین اور معیاری ٹریننگ پر میں تمام ٹرینرز کو شاباش دیتا ہوں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

اس امید کیساتھ کہ گر استاد باصلاحیت ہوگا تو اسکا شاگرد بھی اچھا اور باکمال ہوگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

ہم ٹریننگ کے معیار، استعداد کار اور وسائل کو بڑھائیں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

اس سے قبل ضروری ہیکہ انسٹرکٹرز کی تربیت کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

انسٹرکٹرز بہتر ہونگے تو اسکا اثر پولیس کی ٹریننگ پر براہ راست دکھائی دیگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

میں یہاں کے ٹرینرز کو آئندہ کے ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا کہتا ہوں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

آپ کو اس ٹریننگ سینٹر کی طرز پر فیلڈ میں بھی تندھی اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

میں وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ سندھ کا مشکور ہوں کہ پولیس ٹریننگ سے متعلق میری ہر درخواست کو منظور کیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

جب بھی میں نے کوئی پروجیکٹ انکے سامنے پیش کیا انہوں نے فنڈز دیئے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

گذشتہ سے حالیہ دور کا اگر موازنہ کریں تو پولیس ٹریننگ میں بہتری آئی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

حکومت سندھ کی جانب سے ریکروٹس کے لیئے میس فری کیا جانا بھی ایک بہترین اقدام ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

پرانے تربیتی نصاب کو تبدیل کرنا اور اپ گریڈ کرکے نیا نصاب متعارف کرنا بھی لائق ستائش ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن

اس اقدام سے تربیت کی استعداد اور معیار بہتر ہوا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

ہم ایک ایسے پیشے سے وابستہ ہیں جسے لوگ ہی نہیں بلکہ میڈیا بھی بڑے غور سے واچ کرتا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

ایک پولیس آفیسر کا غلط کام ہائی لائٹ ہوکر پورے محکمے پر اثر انداز ہوتا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

ہم اللہ کی جانب سے دی گئی ان ذمہ داریوں کے تحت بڑے اور اچھے کام کرسکتے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

پولیس کی جانب سے اچھے کاموں پر پورے محکمے کا سر فخر سے بلند یوجاتا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

اس ڈیجٹل دور میں آپکو ٹیکنیکل بیسڈ پولیسنگ اور اسکے استعمال کو بہتر بنانا ہوگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

کپپیوٹرائزڈ اور ٹیکنالوجی کے استعمال پردسترس رکھنے والے ہی کامیاب پولیس افسر ثابت ہوتے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

ایسے افسران کم محنت میں اپنے اہداف اور مقصد کے حصول میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

آپکو فیلڈ میں کریمنلز، دہشت گردوں سے جنگ کرنی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

آپکی بنیادی ذمہ داری لوگوں کا تحفظ ہے اور آپکی ریاست بھی آپ سے یہی چاہتی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

اس موقع پر بیسٹ فائیو فائرکرنے والوں اور استادوں کو ایک ایک لاکھ روپے جبکہ بینڈ پر مامور دستے کے لیئے بھی ایک لاکھ روپئے انعام و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔