Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت آئی جی پی کمپلین سیل کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے سے متعلق اجلاس۔
• سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی،آئی ٹی،اے آئی جیز،کمپلین سیل اور آپریشنز نے شرکت کی۔
• اجلاس کو آئی جی پی شکایتی سیل کے نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے اور موصول ہونے والی شکایات اور ان کے اذالہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
• پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات پر جامع انکوائری دوسرے اضلاع کے افسر کو تفویض کی جائے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• شکائتوں کے روائتی دستاویزی نظام میں تاخیر اور دیگر پیچیدگیاں سامنے آتی ہیں۔آئی جی سندھ
• شکایتوں کو تلاش کرنا،ترتیب دینا اور محفوظ رکھنا ایک مشکل اور وقت طلب عمل ہے۔آئی جی سندھ
• دور حاضر میں ڈیجیٹل نظام سے شکایتوں کا موصول ہونا،ازالہ کرنا اور نتیجہ خیز بنانا آسان ہوجائے گا۔ آئی جی سندھ
• وزیراعلی سیکریٹریٹ اور دیگر سرکاری اداروں سے ارسال کردہ شکایات کو مقررہ وقت میں حل کرکے رپورٹ جمع کروائی جائے۔ آئی جی سندھ
• قتل،اغواء،گاڑیوں کی چوری/چھینے جانے،اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کی ایف آئی آرز فوری طور پر درج کی جائیں۔ آئی جی سندھ
• تمام ضلعی ایس ایس پیز اور کمپلین سیلز انچارجز موصولہ شکایات کی ازخود نگرانی اور اذالہ کریں۔آئی جی سندھ
• آئی جی پی ڈیجیٹل کمپلین سسٹم کا لنک دفتر کے کمپیوٹر اور موبائل پر بھی فراہم کیا جائے گا۔آئی جی سندھ
آئی جی پی شکایتی سیل عوام سے رابطہ کا ایک موثر طریقہ اور نظام ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• ڈیجیٹل نظام کے جلد از جلد فعال ہونے سے عوام کی شکایات بلاتاخیر موصول اور حل کی جاسکیں گی۔ آئی جی سندھ