Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ملاقات میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کے اہلکار وباکار شہیرآفریدی کا استقبال کیا اور انہیں بھارتی حریف کو شکست دینے پر پولیس فورس اور قوم کی جانب سے مبارکباد دی۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران کھیل کے میدان میں بھارتی حریف کوشکست دینے والے سندھ پولیس کے باکسر شہیرآفریدی کی آئی جی سندھ غلام نبی میمن ملاقات۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ملاقات میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کے اہلکار وباکار شہیرآفریدی کا استقبال کیا اور انہیں بھارتی حریف کو شکست دینے پر پولیس فورس اور قوم کی جانب سے مبارکباد دی۔
اس موقع پر آئی جی سندھ کی جانب سے فاتح باکسر شہیر آفریدی کو ایک بنیادی تنخواہ و تعریفی سند دی گئی۔
آپ کی بھارتی حریف کے خلاف والہانہ فتح نے ملک و سرحدوں پر بھارتی عزائم کو پاک فوج کی جانب سے خاک میں ملائے جانے کی خوشی کو دوبالہ کردیا۔آئی جی سندھ
سندھ پولیس آپکے شانہ بشانہ ہے اور مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں آپکو کامیاب اور فاتح دیکھنا چاہتی ہے۔غلام نبی میمن
آپکی جیت دراصل آپکی اپنے کھیل کیساتھ لگن اور ہر لمحہ پرجوش و پرعزم رہنے کا نتیجہ ہے۔غلام نبی میمن
آپ کی حوصلہ افزائی اور مکمل تعاون کرنے پر ڈی آئی جی اظفرمہیسر و ایس ایس پی علی رضا بھی تعریف کی مستحق ہیں۔ آہی جی سندھ
سندھ پولیس نے ہمیشہ کھیل کود جیسی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے کام کیا ہے۔آئی جی سندھ
سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے بنکاک تھائی لینڈ میں مورخہ 03 مئی کو روایتی حریف بھارتی باکسر کو شکست سے دو چار کیا تھا۔
بھارتی باکسر کو شکست دے کر شہیر آفریدی مڈل ویٹ کٹیگری میں دنیا کے 50 بہترین باکسرز میں شامل ہوگئے ہیں۔
باکسنگ رنگ میں شہیر آفریدی نے چوتھے راؤنڈ میں ہی بھارتی حریف کو شکست دیدی تھی۔
شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے بھارتی باکسر ترجوت سنگ کو زیر کیا تھا۔