Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ/سی پی او/ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ/افتتاح۔۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ،ڈی آئی جی ٹریننگ،سابقہ سینئر پولیس آفیسر سلیم واحدی و دیگر بھی موجود تھے۔۔
ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ نے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے قیام اور اسکے اغراض مقاصد پر دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کے قیام سے محکمہ پولیس سندھ کے تربیتی امور و معاملات نا صرف ایک چھت تلے کام کرتے ہوئے ڈیجیٹائزڈ و یکجا ہوجائیں بلکہ اس سسٹم کے تحت فٹنس کے معیار پر پورا اترنے والوں کو ٹریننگ/کورسز کے مواقع دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ باقاعدہ ایک بورڈ کے تحت کام کریگا اور جملہ ٹریننگ مراکز کو ایک ایس او پی کا تابع بھی بنائیگا اور محکمانہ کورسز کے لیئے منتخب ہونیوالوں سے نیو میڈیکل پالیسی پر عمل درآمد کراتے ہوئے مکمل طور فٹ افسران و اہلکاروں کو ہی ٹریننگ کے موقع فراہم کریگا۔ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے قیام سے محکمانہ کورسز میں کامیاب ہونیوالوں کا ڈیٹا بھی محفوظ ہوسکے گا جبکہ اندرون ممالک و بیرون ممالک اسپیشل کورسز پر جانیوالوں کا ریکارڈ کی دستیابی بھی ممکن ہوسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سینٹرز کے نصاب کو بھی جدید و ماڈرن خطوط پر استوار کیا جارہا ہے علاوہ اذیں پولیس ٹریننگ کے معیار مذید بہتر سے بہتر بنانا بھی ہمارا ہدف اور مقصد ہے۔
آئی جی سندھ نے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے تحت سرگرم عمل مختلف دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کے معیار کو مذید تقویت دی جائے اور اس ضمن میں تمام ٹریننگ مراکز میں اچھی شہرت اور بہترین تجربے افسران کو تعینات کیا جائے۔علاوہ اذیں جسمانی طور پر مکمل فٹ اور اچھی صحت کے حامل افسران و جوانوں کو کورسز کے لیئے منتخب کیا جائے جبکہ کورسز کے لیئے انتخاب سے قبل افسران کے سروس ریکارڈ اور ملازمت کے کوائف کا بھی احاطہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تربیتی مراکز کے پرنسپل کی تعیناتی کے کے لیئے بھی اصول وضع کیئے جائیں اور اس حوالے سے جامع تجاویز مرتب کی جائیں جسکا مقصد تمام ٹریننگ سینٹرز میں نا صرف تربیت بلکہ نصاب کو بھی جامع اور مربوط بنانا ہے۔
اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ بہترین اور معیاری تربیت کے اثرات فیلڈ پولیسنگ تک منتقل ہونگے اور عوام کے سامنے پولیس کا بہترین امیج ابھر کر آئیگا۔ہمیں اپنی کوششوں اور اہداف کی تکمیل سے عوام کو پولیس کا مثبت چہرہ دکھانا ہے۔انہوں نے کہا نیو ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے افتتاح پر ڈی آئی جی ٹریننگ اور انکی ٹیم کی کاوشیں لائق ستائش و تعریف ہیں۔