Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
سندھ پولیس کے شعبہ ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے "ٹریفک قوانین اور فیس لیس ای ٹکٹنگ چالان"سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد*
آئی جی سندھ سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین،سرکاری افسران،پروفیسرز،وکلاء،صنعتکار،ٹرانسپورٹرز،شوبزاداکاروں کی بڑی تعدادمیں شرکت۔*
*شرکاء کا سندھ پولیس کی جانب سے "فیس لیس ای ٹکٹنگ چالان"متعارف کروانے کا خیرمقدم*
*ڈیجیٹل انٹرونشن ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اورمانیٹرنگ کے نئے نظام کی بنیاد رکھے گا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن*
کراچی،2 اکتوبر 2025:-
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ٹریفک قوانین اور فیس لیس ای ٹکٹنگ چالان سے متعلق آگاہی سیمینار میں شرکت۔
سیمینارٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں ایڈشنل آئی جیزکراچی،ویلفیئر،سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ،ڈی آئی جیز ڈرائیونگ لائسنس،آئی ٹی، ایس پی سی اے افسران،سمیت سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
سیمینار میں سابق آئی جیز،پولیس افسران، معروف تعلیم دان،یونیورسٹی پروفیسرز، وکلاء،ٹرانسپورٹرز،کاروباری حضرات،صنعتکار،آئی ٹی ماہرین،سماجی تنظیموں کے اراکین،شوبزاداکار،ذرائع ابلاغ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
تقریب میں فیس لیس اور ای ٹکٹنگ کے حوالے سے پروموشنل ویڈیو دکھائی گئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے ای ٹکٹنگ سے متعلق تعارف نامہ پیش کیا۔
اس موقع پر ای ٹکیٹنگ چالان سے متعلق بنائی گئی کراٹ(KRAAT) ڈیجیٹل ایپلیکیشن سے متعلق تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
تقریب میں شوبز کے معروف اداکار کاشف خان کو ٹریفک پولیس کراچی کا سفیر بھی نامزد کیا گیا۔
میرشبرعلی،پروفیسر این ای ڈی یونیورسٹی نے شہر میں انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
رواں سال 211 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
حادثات کا شکار ہونے والوں میں موٹر سائیکل سواروں کی تعداد زیادہ تھی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
اکثر حادثات ہٹ اینڈ رن کے ہیں جو فوری پتہ نہیں لگتے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
اس نظام کے تحت تمام ہیوی اور لائٹ وہیکلز میں ٹریکرز کی تنصیب لازمی ہوگی۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
ٹریکرز کا کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
اوور اسپیڈنگ یا دیگر وجوہات کے باعث ہونیوالے حادثات پر ٹریفک پولیس کی نگاہ ہوگی۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
شہری اس نظام کو اون کریں یہ آپکی زندگی کے تحفظ کا ضامن ہوگا۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
گذشتہ سال ٹریفک حادثات میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
ٹریفک حادثات کو مدنظررکھتے ہوئے فوری حکمت عملی ترتیب اور عملدرآمد کروایا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
ٹریفک قوانین کے نفاذ میں شہریوں اور پولیس کے مابین انٹریکشن پولیس کے خلاف منفی تاثر کی وجہ بنا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی صورت میں شکایات اکثر بڑھ جاتی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
فیس لیس ای چالان جو کہ آئندہ سال کے لیئے تھا ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اسے فوری نافذالعمل بنایا جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
اب ٹیکنالوجی فیصلہ کریگی کہ کس کی غلطی ہے اور کون قانون کے خلاف گیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
مانیٹرنگ روم سے عملہ صرف اور صرف کیمرے کی آنکھ سے شواہد محفوظ کریگا اور آگے منتقل کریگا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانیکے لیئے ایک بہت بڑے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
یہ نظام پولیس کے اختیارات سے تجاوز اور شہریوں کیساتھ منفی برتاؤ کو ختم کریگا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
پہلے دن سے ہی ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
وزارت ٹرانسپورٹ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو ہم اپنا معاون اور ساتھی بنارہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
یہ ایک ٹیم ورک کی صورت میں جب یہ نظام نافذ ہوگا تو کراچی میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور فروغ پائیگا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
اس نظام کے حوالے سے مطلوبہ اخراجات کی سفارشات کو وزیر اعلی سندھ اور وزیر داخلہ سندھ نے بلاکسی عذر یا تعامل کے منظور کیا۔جس پر ہم انکے شکر گذار ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
یہی وجہ ہیکہ ہم اس نظام کا آغاز وقت سے پہلے کرنے جارہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
سندھ حکومت نے اس نظام اور قانون کی ترتیب لیئے ہماری ہر طرح سے سپورٹ کی اور قانون کو باقاعدہ طور پر منظور کیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ہماری کوشش ہیکہ اس نظام کا جلد سے جلد نفاذ کیا جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
مہذب دنیا میں ٹریفک نظام کیمراز کی مدد سے چل رہا ہے وہاں سڑکوں پر ٹریفک پولیس دکھائی نہیں دیتی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اس نظام کو لانے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ٹریفک اور انکی ٹیم کا مرکزی کردار ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ہمارا یا اس شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ماہر اور تربیت یافتہ ڈرائیورز کا نہ ہونا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
تسلسل کیساتھ ٹریفک حادثات کا ہونا سڑکوں پر ماہر اوتربیت یافتہ ڈرائیور کی عدم موجودگی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
خطرناک اور جان لیوا حادثات کی شرح 90 پلس سے کم ہوکر 50تک آگئی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ای ٹکٹنگ پر جانیکے لیئے ہم نے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو جدید اور ماڈرن سہولیات سے آراستہ کیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ڈی آئی جی ڈیل نے 28 ستمبر 2024 سے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
جس پر میں بذات خود انھیں اور انکی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اب تک چار لاکھ پچھتر ہزار شہریوں نے رجسٹریش کرائی اور تقریباً تین لاکھ شہریوں نے ڈرایونگ لائسنس آن لائن وصول کیئے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
نئے قانون میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر ہم نے زیادہ سے زیادہ جرما