Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنیز کے گارڈز کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس
کراچی16جولائی2024: -
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنیز کے گارڈز
کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈی آئی جیزہیڈکواٹرز، پولیس سیکیورٹی
اینڈ ای ایس ڈی،ٹریننگ،انویسٹی گیشنز سمیت آل پاکستان سیکورٹی ایجنسی کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ منیر
احمد،محکمہ داخلہ سندھ کے نمائندوں اور دیگر پولیس افسران شرکت کی۔
ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجینسی سروس ڈویژن نے سندھ پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیز
(ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2000 اور نجی سیکورٹی کمپنیوں کی موجودہ تعداد اور صورتحال پر
خصوصی حوالہ جات پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کو چیئرمین آل پاکستان سیکیورٹی ایجینسیز نے بتایا کہ ہم حکومت سندھ اور پولیس کے اشتراک سے
نجی گارڈز کی معیاری تربیت کے خواہاں ہیں اور نجی سیکورٹی کمپنیوں کو قانون کے تحت ریگولیٹ کرنا
ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ای ایس ڈی (PS&ESD) کو ہدایات دیں
کہ سیکورٹی کمپنیز سے متعلق موجودہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سے متعلق ذمہ داریاں تفویض
کی جائیں۔
انہوں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اے آئی جی لیگل اور پرنسپل سعیدآباد پولیس ٹریننگ
کالج پرمشتمل کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی سیکورٹی کمپنیوں سے متعلق
موجودہ قوانین/ایس او پیز/آرڈیننس پر تحقیقات کرکے جامع تجاویز برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات
ارسال کی جائیں۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ فی زمانہ تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نجی سیکورٹی گارڈز کی تربیت
اور معیار کو بہتر بنانے کے لیئے خصوصی ٹریننگ اسکول کے قیام کی اشد ضرورت ہے اور اس ضمن میں
عالمی معیار اور دنیا کی بیسٹ پریکٹیسز کے مطابق نجی سیکورٹی گارڈز ٹریننگ اسکول کا قیام ہونا چاہیئے۔
انہوں نے اس حوالے سے ہدایات دیں کہ ڈی آئی جیز،پی ایس اینڈ ای ایس ڈی، ٹریننگ، پرنسپل رزاق آباد،
پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج اور ایس پی انیل حیدر پرمشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے یہ کمیٹی نجی
سیکورٹی گارڈزٹریننگ اسکول قائم کرنے سے متلق اپنی جامع سفارشات مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال
کریگی۔کمیٹی کے امور میں ٹریننگ اسکول کے لیئے اراضی کے تعین/نشاندھی سے لیکر تربیتی نصاب اور
دیگر سہولیات پر بھی تجاویز بھی ترتیب دینا شامل ہے۔