Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ کا ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی سے اجلاس
کراچی,07مئی2024
آئی جی سنده غلام نبی ميمن کی ہدايات پر ڈپارٹمنٹل پروموشن کميٹی نے مورخہ 26 اور 27 اپريل کو ہونيوالے ايک اجلاس ميں لسٹ ايف اور بعدازاں انسپکٹر رينک پر ترقی کے معيار اور مطلوبہ شرائط و خصوصيات پر پورا اترنے والے ايگزيکٹيو کيڈر سنده پوليس کے افسران کے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ ڈپارٹمنٹل پروموشن کميٹی ايڈيشنل آئی جی اسٹيبلشمنٹ کی سربراہی ميں ڈی آئی جی پی اسٹبلشمنٹ پر مشتمل ہے۔ II ،اے آئی جی پی ليگل اور اے آئی جی پی اسٹبلشمنٹI ،اے آئی جی پی اسٹبلشمنٹ کميٹی نے متفقہ طور پر 294 سينئر موسٹ کنفرمڈ سب انسپکٹرز ( مرد و خاتون) کے ناموں کو ايف لسٹ ميں شامل کرنے اور بعد ازاں انهيں انسپکٹر رينک( گريڈ 16) عہدے پر ترقی ديئے جانيکی بابت باقاعده نوٹيفيکيشن جاری کرديا ہے۔ محکمانہ ترقی کميٹی کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر رينک کے عہدے پر ترقی کے ليئے مجموعی طور پر 414 افسران کے ناموں کو زير غور لايا گيا جن ميں سے 247 کواگلے عہدوں پرترقی دی گئی جبکہ 47 ناموں کو مستقبل يعنی اپريل 2024 تا جولائی 2024 کے دوران خالی ہونيوالی اساميوں (فيوچرپوسٹ) پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والے 247 کيسز ميں سے 107 کی ترقی کو نامکمل دستاويزات جبکہ 07 کو ديگر محکموں سے سنده پوليس ميں 90 دن ميں واپسی سے مشروط کيا گيا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمانہ ترقی کی فہرست ميں ريٹائرڈ ہونے والے 06 سب انسپيکٹرز بهی شامل ہيں۔ جبکہ 104 ايسے کيسز ہيں جنکی ترقی کو نامکمل دستاويزات و ديگر و جوہات کے باعث کميٹی نے مؤخر کرديا۔ علاوه ازيں سپر سيشن کی مد ميں ترقی کے ليئے 10 افسران کو سپرسيڈ کرديا گيا۔