Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پاکستان اور برطانیہ کے مابین بذریعہ انٹرپول جرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات کے تبادلوں سے متعلق اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل(Adam Smith International)کے اے ڈی جی اشرف ذبیرصدیقی،ڈی آئی جی میروائز نیاز،ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز،اسٹبملیشمنٹ،آئی ٹی سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انٹرپول کے ذریعے جرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات کے تبادلوں کو موثر اور کامیاب بنانے کے حوالے سے جاری UPSCALE پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گی۔
اجلاس کو برطانیہ میں مختلف جرائم بالخصوص جنسی جرائم میں سزایافتہ اورملوث شہریوں سے متعلق معلومات کے تبادلوں اور دونوں ممالک کے اشتراک سے نگرانی کے نظام کے متعلق بتایا گیا۔
برطانیہ جرائم پیشہ بالخصوص جنسی جرائم میں ملوث افراد کی نگرانی کرتا ہے اور آبائی ممالک اور شہروں میں سفرکرنے والوں کے متعلق ان کے ممالک اور صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ذریعہ انٹرپول نگرانی کے لئے درخواست بھی کرتا ہے۔ بریفنگ
پاکستان کے تمام صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے وفاقی اداروں میں انٹرپول ڈیسک اور فوکل پرسن تعینات ہیں۔
ان انٹرپول ڈیسک کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کی معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ بریفنگ
جرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات کے تبادلہ کا دورانیہ طویل ہونے کی وجہ سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بریفنگ
دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مزید آسان اوربروقت بنانے کے لیے تاخیر کا سبب بننے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے، انہیں حل کرتے ہوئے مکمل ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے اور مقررہ مدت میں فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔بریفنگ
ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹیگیشن سندھ پولیس کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان ذریعہ انٹرپول معلومات کے تبادلوں اور فراہمی و دیگر معاملات کے حوالے سے فوکل پرسن ہونگے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سندھ پولیس کا انٹرپول ڈیسک ڈی آئی جی کرائم اینڈانوسٹیگیشنز کی نگرانی اور ماتحتی میں کام کرے گا۔ آئی جی سندھ
برطانیہ میں جرائم بالخصوص جنسی جرائم میں سزایافتہ اورملوث ملزمان کے آبائی شہرسفرکرنے سے متعلق انٹرپول کی معلومات پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم کے ذریعے متعلقہ پولیس اسٹیشن اور شعبہ انٹیلیجنس کو فراہم کی جائیں گی۔ آئی جی سندھ
متعلقہ پولیس اسٹیشنز اور شعبہ انٹیلیجنس ایسے ملزمان کی نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے رپورٹ ارسال کرے گا۔ آئی جی سندھ
کسی بھی قسم کی معلومات کے تبادلے کو بروقت اور یقینی بنانے کے لیے ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل، انٹرپول اور سندھ پولیس ملک کر کام کریں گے۔ آئی جی سندھ