Press Releases

آئی جی سندھ/ہیلتھ انشورنس/آغاز/سندھ حکومت/اظہار تشکر/اجلاس۔ سندھ پولیس ملازمین کے لیئے بڑی خوشخبری

آئی جی سندھ/ہیلتھ انشورنس/آغاز/سندھ حکومت/اظہار تشکر/اجلاس۔

سندھ پولیس ملازمین کے لیئے بڑی خوشخبری

کراچی01,نومبر2024:-

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس ملازمین کے لیئے بڑی خوشخبری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال یکم نومبر سے پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس پالیسی کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے اور اس انتہائی ہمدردانہ اور مستحسن اقدام پر مجھ سمیت تمام پولیس افسران و اہلکاروں کا حکومت سندھ سپاس گذار اور ممنون ہیں۔

 

یہ بات آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس افس کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،کراچی،سی ٹی ڈی،آپریشنز،ویلفیئر، ڈی آئی جیز،ٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز،اسٹبلشمنٹ،ہیڈکوارٹرز،ایس پی یو، سی آئی اے،زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔

 

اجلاس کو دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کی رقم بھی جاری کردی گئی ہے اور یکم نومبر سے ملک بھر کے 200 نجی اسپتالوں میں سندھ پولیس کے اہلکاروں واہل خانہ کو 10 لاکھ روپے تک کی طبی سہولیات میسر آسکیں گی جسکے تحت مجوزہ اسپتالوں میں ذیر علاج پولیس اہلکاروُں،اُنکے اہل خانہ کو یکم نومبر سے ہیلتھ پالیسی کے تحت طبی سہولتوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہیلتھ پالیسی کا یہ پہلا اور ابتدائی سال ہے لہٰذا اس پالیسی سے علاج معالجے کے ضرورت مند افسران جوانوں اور انکی فیملیز کو مسفید کرنیکے لیئے ہمیں غیر معمولی توجہ کے تحت اس سہولت کو کامیاب اور ثمرآور بنانا ہوگا جبکہ تمام افسران کو چاہیئے کہ وہ متعلقہ ویلفیئر افسران کی ناصرف تربیت کریں بلکہ اس پالیسی سے متعلق اہلکاروں میں شعور و آگاہی کے لیئے بھی تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں علاوہ اذیں نادرا سے اہلکاروں کے خاندان کے ڈیٹا/فیملی ٹری کے حصول و تصدیق کے لیئے کاوشوں کو بھی تیز کیا جائے۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ انشورنس کمپنی کے ضلعی فوکل پرسنز اور پولیس ویلفیئر افسران کے مابین مضبوط اور مربوط روابط کے قیام کو یقینی بمایا جائے تاہم تمام فوکل پرسنز اور ویلفیئر افسران اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ اسپتالوں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی میں دستاویزی کاروائی کسی بھی طور تاخیر کا سبب نہ بنے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی افسران و یونٹ انچارجز دربار کا انعقاد کریں اور ہیلتھ پالیسی کی اہمیت،افادیت اور اغڑاض و مقاصد ملازمین کو بتائیں۔

 

اس موقع پر اے آئی جی ویلفیئر سندھ نے بتایا کہ اہلکاروں کی رہنمائی کیلیئے مرکزی ویلفیئر برانچ سی پی او کی ہیلپ لائن دن رات مصروف عمل ہے۔

;.;.;.;.;.;.;.;.;.;.


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.