Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کو ڈیجیٹائزڈ کئے جانے،اصلاحات اور موجودہ کارکردگی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد۔۔
سندھ پولیس کی جانب سے پولیس سرجن، میڈیکولیگل،ڈی این اے،فوڈ،کیمیکل سمیت فارنزک تجزیاتی رپورٹ کے اجراء اور وصولی کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کی شکایات کو ختم کرکے ڈیجیٹائزڈ اور شفاف بنادیا گیا۔
طبی معائنہ، آلہ جرم اور شواہد کی تجزیاتی رپورٹ مقررہ مدت میں سندھ پولیس کی جانب سے بنائی گئی ڈیجیٹل ایپلیکیشن پر پولیس سرجنز،ایم ایل اوز اور لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے فوری طورپر اپلوڈ کی جارہی ہیں۔
سندھ پولیس کے شعبہ آئی ٹی نے صوبے کے تمام پولیس سرجنز،میڈیکولیگل آفس اور سرکاری لیبارٹریوں کو ڈیجیٹائزڈ اور انٹیگریڈ کردیا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سندھ پولیس کے شعبہ تفتیش کو ڈیجیٹائزڈ کئے جانے،اصلاحات اور موجودہ کارکردگی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد۔۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ صحت حکومت سندھ ریحان بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز،ہیڈکواٹرز،آئی ٹی،زونل وڈویژنل ڈی آئی جیز، انوسٹیگیشنز کراچی،شعبہ تفتیش کے ایس پیز،پولیس سرجنزڈاکٹرسمیہ سید،ڈاکٹرکامران شیخ،ڈاکٹرعمران، ،ڈائیریکٹر کیمیکل اکزامینیشنز لیبارٹری ڈاکٹر سلیم،،پی ڈی ڈی این اے لیب جامعہ کراچی ڈاکٹراشتیاق،فارنزک لیبارٹری انچارجز،میڈیکو لیگل افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی آئی ٹی کی جانب سے ڈیجیٹائزیشن کی اہمیت،افادیت،اغراض ومقاصد،طریقہ استعمال،فوائد، اصلاحات اور میڈیکولیگل آفس و لیبارٹریوں کی کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایم ایل او اور فارنزک رپورٹ کے اجراء اور وصولی میں غیر ضروری تاخیر اور غیرشفافیت کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ پولیس کی جانب سے سیف پروجیکٹ کے نام سے ایک ماہ قبل ڈیجیٹل ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی تھی۔ڈی آئی جی آئی ٹی
منصوبے کے ذریعے صوبے کے تمام اہم سرکاری اسپتالوں کے پولیس سرجنز،ضلعی و تعلقہ سرکاری اسپتالوں کے ایم ایل اوز، ڈی این اے،فوڈ، کیمیکل اکزامنرز اور فارنزک لیبارٹریوں کوڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے۔ بریفنگ
ڈیجیٹائزیشن کے بعد تمام پولیس سرجنز، ایم ایل اوز اور لیبارٹریز انتظامیہ شواہد کی رپورٹ کا اجراء روایتی طریقہ سمیت ڈیجیٹلی بھی کررہے ہیں۔ بریفنگ
ڈیجیٹائزیشن سے پولیس سرجنز، ایم ایل اوز ، لیب انتظامیہ اور متعلقہ تفتیشی افسران باہم منسلک ہونگے اور رابطہ کرسکیں گے۔ بریفنگ
ڈیجیٹائزیشن سے غیر ضروری تاخیر،رابطہ کی روایتی خط و کتابت اور رپورٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا ٹیمپرنگ کے خدشات ختم ہوجائیں گے۔ بریفنگ
رپورٹ کے ڈیجیٹائزڈاجراء کے بعد کیس پراپرٹی کی وصولی اور عدالتوں میں فراہمی آسان اور بروقت ہورہی ہے۔ بریفنگ
ہماری اصل کامیابی شعبہ تفتیش اور اس کا جملہ نظام بشمول سنگین جرائم میں مدعی اور گواہ کی پیشی کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز/آن لائن کرنے سے حاصل ہوگی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
پولیس اسٹیشنز میں ایف آئی آر،ثبوتوں چالان و دیگر دستاویزی کاروائی کو ڈیجیٹائزڈ اور عدالتوں کے ساتھ آن لائن منسلک کرنے کے بعد نمایاں حد تک شعبہ تفتیش کانظام ڈیجیٹائزڈ ہوگیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
پولیس سرجنز،ایم ایل اوز، فارنزک لیبارٹریز اور شعبہ تفتیش کو باہم منسلک کرنا اور ڈیجیٹائزڈ کرنا سندھ پولیس کی انتہائی اہم اقدام اور بڑی کامیابی ہے۔آئی جی سندھ
اس سلسلے میں سیکریٹری محکمہ صحت،پولیس سرجنز،میڈیکولیگل افسران اور فارنزک لیبارٹری انتظامیہ کا بھرپور تعاون لائق ستائش ہے۔آئی جی سندھ
ڈیجیٹل رپورٹ کے اجراء کے بعد کیس پراپراٹی کی وصولی کے لئے فوکل پرسنز نامزد کئے جائیں۔آئی جی سندھ
سندھ پولیس کا شعبہ آئی ٹی پولیس سرجنز، ایم ایل اوز اور لیبارٹری انتظامیہ کو ہرممکن سہولت فراہم کرے۔ آئی جی سندھ
ایم ایل اوز دفاتر اور فارنزک لیبارٹریز میں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز،عملے،آلات، انفراسٹرکچرز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلیئے بھرپورکوششیں جاری ہیں۔سیکریٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ
حالیہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایل اوز دفاتر اور لیبارٹریز میں ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافے، سروس میں کم از کم 2سال کی لازمی تعیناتی،عملہ کی تربیت اور ضروری آلات کی فراہمی سے متعلق ہدایات دی چاچکی ہیں۔سیکریٹری صحت
ہرماہ ایم ایل اوز دفاتر اور فارنزک لیبارٹریز کی رپورٹ کے اجراء سے متعلق رپورٹ شعبہ تفتیش کے ایس پیز اور ڈی آئی جیز تک ترسیل لازمی بنائی جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی