Press Releases

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے عیدالاضحیٰ کی نماز سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ادا کی۔

اس موقع پر ایڈشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز۔ایس ایس پیز، اے آئی جیز اور دیگر پولیس افسران و جوان موجود تھے۔ 

نمازِ عید کے دوران ملک کی سلامتی، امن و استحکام، دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئی جی سندھ

عید ہمیں ایثار، قربانی، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ جاوید عالم اوڈھو

سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے عید کے دنوں میں بھی اپنے فرائض بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔ آئی جی سندھ

عید ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کے جذبۂ فرض شناسی، قربانی اور عوامی خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ آئی جی سندھ

پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ہی امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر اور مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ آئی جی سندھ