Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
سنگین جرائم میں ملوث نامعلوم ملزمان کے خلاف شہریوں کی جانب سےدرخواستوں/ شکایات پر مقدمات کے اندراج سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کا معاملہ۔
مقدمات کے عدم اندراج کی شکایات پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے متعلقہ ایس ایس پیز سے وضاحت طلب کرنے کا حکم۔
• سنگین جرائم سے متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات کا عدم اندراج ناصرف پولیس رولز کی خلاف ورزی ہے بلکہ متعلقہ انچارج کی کوتاہی بھی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی جی پی شکایتی سیل کی کارکردگی سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس۔
• اجلاس میں ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی اور اے آئی جی شکایتی سیل نے شرکت کی۔
• اے آئی جی شکایتی سیل کی جانب سے گزشتہ 15روز کے دوران شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں اور ان کے ازالہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
• اے آئی جی شکایتی سیل کی جانب سے شہریوں کی درخواستوں پر مقدمہ کے عدم اندراج اور اس سے متعلق عدالتی احکامات کا بھی تفصیلی احاطہ کیا گیا۔
• گذشتہ 15 روز کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کا اندرون 5 یوم اذالہ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔آئی جی سندھ کی ڈئی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو ہدایت
• سنگین جرائم کی ایف آئی آر کے اندراج میں کسی قسم کی لاپروائی سے گریز کیا جائے۔آئی جی سندھ
• مقدمہ کے عدم اندراج کا سبب بننے والے عملے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کا تبادلہ کیا جائے۔آئی جی سندھ
• مقدمہ کے اندراج سے متعلق قوانین اور احکامات انتہائی واضح ہیں۔آئی جی سندھ
• متعلقہ ایس ایس پیز شہریوں کی جانب سے موصول شکایتوں کو باریک بینی اور سنجیدگی سے حل کریں۔آئی جی سندھ
• اپنے اضلاع اور یونٹس میں تجربہ کار کمپلین سیل انچارج تعینات کریں۔آئی جی سندھ