Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں سندھ میں قائم پولیس اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں دستیاب طبی سہولیات و ادویات کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔
کراچی20مئی2024؛۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی فائنانس اینڈ و یلفیئر،ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز،فائنانس، ٹریفک،ایم ایس پولیس اسپتال گارڈن ساؤتھ، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایم ایس پولیس اسپتال حیدرآباد نے زریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس کو اے آئی جی ویلفیئر سندھ نے پولیس اسپتالوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات،اسپتالوں کی تزئین و آرائش،طبی آلات سمیت اسپتالوں کے بجٹ جیسی تفصیلات کا زریعہ بریفنگ احاطہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اسپتال گارڈن کراچی کی او پی ڈی سے یومیہ 1000جبکہ پولیس اسپتال حیدر آباد سے 250 مریض بلامعاوضہ علاج معالجے اور معیاری ادویات سے مستفید ہورہے ہیں علاوہ ازیں ہم ان سہولیات کو مزید بہتر اور معیاری بنانیکے ساتھ ساتھ شعبہ طب کو مزید تقویت دینے کے لیئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ہمارے اسپتالوں کی او پی ڈی،ڈاکٹرز کی خدمات،امراض کی تشخیص،معیاری ادویات کی فرایمی سمیت امراض کے حوالے سے تشخیصی / ڈایئگنوسٹک خدمات و سہولت کے لحاظ سے انتہائی بہترین اور غیر معمولی ہونے چاہیں۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ ایمرجینسی طبی سہولیات/ او پی ڈی کو جدید خطوط پراستوار کرنے کے لیئے طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔یہ کمیٹی صرف اور صرف
او پی ڈی،معیاری ادویات کی دستیابی، انکی تقسیم اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نجی شعبہ طب سے تجاویز اور مشاورت کے عمل کو یقینی بنائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اضلاع میں قائم پولیس ڈسپنسریوں میں تجربہ کار ڈاکٹرز،معیاری ادویات اورتشخیصی/ ڈایئگنوسٹک سہولت کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسپتال کراچی، حیدرآباد اور ڈسپنسریز کے لیئے SIUT اور انڈس اسپتال کی طرز پر معیاری ادویات کی خریداری اور فراہمی کے لیئے جامع طریقہ کار وضع کیا جائے۔جسکے تحت ادویات کی خریداری کے حوالے سے جملہ قواعد و ضوابط پر بھی خصوصی توجہ مبزول کرائی جائے