Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظرمہدی کی سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت۔

اجلاس میں مقدمات کی تفتیش،عدالتوں میں پیروی،سزاؤں کی شرح اور مربوط روابط قائم کرنے جیسے اقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل،ڈی آئی جیز،اے آئی جیز، ایس ایس پیز،ضلعی پراسیکوٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی کرائم اینڈانویسٹی گیشن، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور اے آئی جی لیگل نے مقدمات کے اندراج اور سماعت کے دوران پیش آنے والے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔

مقدمات کے اندراج، ثبوتوں کے حصول و تحفظ اور دوران سماعت پیشی/حاضری کے لئے سندھ پولیس نے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم تشکیل دیا ہے۔ ڈی آئی جی کرائم اینڈانویسٹی گیشن

ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر چالان تک تمام دستاویزات کا اندراج آن لائن کیا جاتا ہے۔بریفنگ

پی ایس آر ایم ایس عدالتوں کے کیس فلو مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔بریفنگ

کسی بھی قانونی عمل میں تاخیر کی تفتیشی افسر سے پوچھ گچھ اور جواب طلبی کی جاتی ہے اور شواہد بھی محفوظ رہتے۔ بریفنگ

کیسزمیں معمولی نقص اور ضروری معلومات و شواہد کے عدم اندراج کے باعث کیسز مکمل طور کمزور پر بے معنی ہوجاتے ہیں۔ ڈپٹی پروسیکیوٹر جنرل سندھ

مقدمات کے اندراج میں تاخیر کیسز میں ملزمان کی ضمانت یا رہائی کی بڑی وجہ ثابت ہوتی ہے۔بریفنگ

کریمنل پروسیڈنگ میں شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کوجاتا ہے۔ بریفنگ

آج کا اجلاس پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان روابط کو بہتر اور مضبوط بنانے کے حوالےسے منعقد کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ

مقدمات کی تفتیش میں انویسٹی گیشن آفیسر اور پراسیکیوٹر کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا ضروری ہے۔آئی جی سندھ

سندھ کابینہ اور ایپکس کمیٹی نے 400 پراسیکیوٹرز کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی درخواست پر منظوری دیدی ہے۔آئی جی سندھ

ہم نے شعبہ تفتیش کو بہتر بنانے کے لئے مختلف انتظامی و مالی انتظامات کیئے ہیں۔آئی جی سندھ

ہم نے پولیس اسٹیشنز میں ڈیوٹی افسران شعبہ تفتیش سے تعینات کیئے ہیں۔آئی جی سندھ

ایس ایچ اوز اور ڈیوٹی افسران کا کام ہے کہ فوری طور پر ایف آئی آرز درج کریں۔آئی جی سندھ

بہتر افرادی قوت اور ٹریننگ کیسز کی تفتیشی نتائج کی بہتری اور سزاؤں کی شرح میں اضافہ کا کلیہ ہے۔آئی جی سندھ

ایس ایس پیز شعبہ تفتیش ہر کیس کی بذات خود نگرانی کریں گے۔آئی جی سندھ کی ہدایت

ایس پی شعبہ تفتیش ان کیسز کی یومیہ سپرویژن بھی کریں گے۔ آئی جی سندھ

ڈی آئی جیز متعلقہ شعبہ تفتیش میں افرادی قوت کو بہتربنائیں۔آئی جی سندھ

تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کے درمیان ماہانہ بنیادوں پر ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔آئی جی سندھ

افسران مقدمات کی تفتیش اور کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹرز سے مدد لیں۔آئی جی سندھ

پراسیکیوٹر برانچ پولیس اسٹیشنز کی سطح تک رسائی کرسکتی ہے۔آئی جی سندھ

اندرون سندھ میں ضلعی سطح پر ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کرنا خوش آئند ہے۔پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظرمہدی

عدالتوں کی جانب سے بھی کیسز کی تفتیش سے متعلق تجاویز دی جاتی ہیں۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ

پراسیکیوٹر اور سندھ پولیس ایک پیج پر رہ کر کام کررہی ہیں۔ پراسیکیوٹرجنرل سندھ

افسران و پراسیکیوشن میں مربوط رابطوں کے لئے مشترکہ ٹریننگ سیشنز منعقد کیئے جائیں گے۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ

ٹریننگ میں دونوں محکموں کے افسران ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ

ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز کے انعقاد کو ضروری بنایا جائے گا۔ پراسیکیوٹرجنرل سندھ