Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ضلع نوشھرو فیروز آمد۔

ٹیل شاخ پرواقع پولیس چوکی پر حملے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت۔

نمازہ جنازہ پولیس لائن نوشیروفروزمیں ادا کی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نوشھروفروز،ڈی آئی جی ایس بی اے،ایس ایس پی نوشہرو فیروز ودیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔

نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں، پولیس اہلکاروں کے علاوہ شہداء کے ورثاء،دوست احباب و دیگر رشتداروں نے بھی شرکت کی۔

پولیس اہلکارہیڈکانسٹیبل غلام حسین راجپر اور کانسٹیبل سعید سولنگی کو نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس چوکی پر ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

دونوں شہداء کو پولیس اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

آئی جی سندھ کا شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار۔

.