Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
سندھ پولیس کا تھانوں و شعبہ تفتیش سے دستاویزی اندراج و عمل ختم کرکے آن لان پولیس اسٹیشن ریکارڈمنجمنٹ سسٹم مکمل فعال کرنے کا فیصلہ۔..
کراچی کے تمام تھانہ جات و شعبہ تفتیش اندرون ایک ماہ جبکہ بقیہ ڈویژنز 2 ماہ میں پی ایس آر ایم ایس پر مکمل منتقلی کو یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اگلے چند ماہ میں تھانہ جات و شعبہ تفتیش کو مکمل پیپرلیس اور ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ آئی جی سندھ
پی ایس آر ایم ایس کا موبائل ورژن بھی متعارف کردیا گیا ہے جو IOsا ور android اسٹورز پر دستیاب ہے۔ڈی آئی جی آئی ٹی
عملے کی آسانی کے لئے ایپلیکیشن میں صوتی خود کار ٹائپنگ "voice automated typing" کی سہولت بھی موجود ہے۔ڈی آئی جی آئی ٹی
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت شعبہ تفتیش کی کارکردگی کو بہتر اور جدیدخطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز،کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز،آئی ٹی،اسٹبلشمنٹ،اے آئی جیز،لیگل،ویلفیئر،اور آپریشنز نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی آئی ٹی نے پی ایس آر ایم ایس کے موبائل ورژن/ایپلیکیشن اور اس میں موجود آن لائن سہولیات کے حوالےسے تفصیلی بریفنگ دی۔
تفتیشی افسروعملے کے تکنیکی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپلیکیشن کو آسان و عام فہم انداز میں تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آئی ٹی
ایپلیکیشن میں صرف ضمنی چالان کے 70 سے زائد نمونے پہلے سے موجود ہیں۔ڈی آئی جی آئی ٹی
کیس میں اضافی معلومات کے اندراج کے لئے صوتی خودکار ٹائپنگ "voice automated typing" سہولت منسلک کی گئی ہے۔ بریفنگ
صوبے کے تمام تھانہ جات اور شعبہ تفتیش میں دستاویزی اندراج اور پی ایس آر ایم ایس سسٹم کے ساتھ ساتھ فعال ہیں۔ ڈی آۂی جی کرائم اینڈانوسٹیگیشن
ایپلیکیشن کے فعال ہونے سے دستاویزی اندراج ختم اور ڈیجیٹلی آن لائن اندراج میں انتہائی آسانی پیدا ہوجائے گی۔ ڈی آئی جی کرائم اینڈانوسٹیگیشن
ایپلیکشن کے فوائد اور استعمال سے متعلق ٹریننگ کورس متعارف کیا جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ایڈشنل آئی جی ٹریننگ اور ڈی آئی جی تفتیش کراچی شعبہ تفتیش و آپریشنز کے عملے کو ایپلیکشن سے متعلق شارٹ کورس کروائیں۔ آئی جی سندھ
ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز کراچی اور ڈویژنل سطح پر تھانوں و شعبہ تفتیش کی پی ایس آرایم ایس پرمنتقلی کی نگرانی کریں گے۔آئی جی سندھ
گزشتہ پانچ سال اور حالیہ بھرتی کیے جانے والے نوجوان اے ایس آئیز کی فہرست مرتب کرکے انہیں شعبہ تفتیش میں تعینات کیا جائے۔آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کوہدایت
اگلے اجلاس میں تمام زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز منتقلی سے متعلق تفصیلاً آگاہ کریں گےآئی جی سندھ
قوی امید ہے کہ اس عمل سے نہ صرف شعبہ تفتیش وآپریشنز کی کارکردگی بلکہ کیس ڈیٹیکشن کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔آئی جی سندھ