Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی جی پی شکایتی سیل(سی ایم ایس پورٹل) کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی جی پی شکایتی سیل(سی ایم ایس پورٹل) کی کارکردگی کے
حوالے سے جائزہ اجلاس ہواسینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز،اے آئی
جیز آپریشنز و کمپلین سیل نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو اے آئی جی کمپلین سیل نے جنوری 2024
سے لے کر 4 جولائی 2024 تک آئی جی پی شکایتی سیل کو عوام کی جانب سے موصولہ شکایات پر
ریسپانس، شکایات کا اذالہ/ حل اور ذیر اقدامات/ کاروائیوں سمیت شکایتوں کے ذرائع، تعداد،تدارک اور
نوعیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آئی جی پی شکایتی سیل (سی ایم ایس پورٹل) کو عوام کی جانب سے
بذریعہ خط،ٹیلی فون، ایس ایم ایس،ای میل اور واٹس ایپ پر شکایتیں موصول ہوتی ہیں۔مختلف نوعیت کی
شکایات اور مسائل کے حل کے لیئے عوام شکایتی سیل کے ٹیلی فون نمبر 1715 پرکال اور ایس ایم ایس،ای
میل[email protected]،اور واٹس نمبر 03141088831 کے ساتھ
ساتھ آئی جی پی کمپلین سیل سی پی او کراچی کو خطوط بھی ارسال کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال جنوری سے 4 جولائی 2024 تک آئی جی پی سی ایم ایس پورٹل پر 38983
شکایتیں موصول ہوئیں۔جن میں سے 36112 کا فوری تدارک کیا گیا جبکہ 2762 شکایات متعلقہ پولیس کے
تحت کاروائی کے عمل میں ہیں جبکہ سندھ پولیس کے افسران اور ملازمین کی شکایات کو حل کرنے کے
لیے بنائے گئے پولیس آفیسر سہولت ڈیسک ( POFD) پر ابتک 3785 شکایات موصول ہوئیں جن میں
سے 3370 شکایتوں کو حل کر کے ریلیف دیا چاچکا ہے۔انہوں نے مذید بتایا کہ سال 2018 سے ابتک وزیر
اعظم پاکستان پورٹل کے ذریعے سندھ کے مختلف اضلاع سے متعلق 65146 شکایات موصول ہوئیں جن میں
سے 64284 شکایات کا بروقت تدارک کیا گیا جبکہ 862 شکایات پر اذالہ اقدامات جاری ہیں علاوہ اذیں
زینب الرٹ پورٹل پر 596 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 536 شکایات فوری حل کر دی گئیں اور بقایا
65 شکایات تصدیق کے مراحل میں ہیں۔اسی طرح سال 2018 سے ابتک وزیر اعلی سندھ ڈائریکٹیوز پورٹل
پر عوام کی شکایات کے اذالے کے لیئے 816 احکامات موصول ہوئے جس میں سے 788 احکامات کی
تعمیل کردی گئی ہے۔
اس موقع پر غلام نبی میمن نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ آئی جی پی شکایات مرکز کو دور جدید کے تقاضوں
کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے تاکہ عوام کو انکی شکایات اور مسائل کے حل کے سسٹم کو مذید مؤثر اور
عوام کی خواہشات کے عین مطابق بنایا جاسکے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکاروں سے متعلق شکایات کے حل کے لیئے ماہر،تجربہ کار
اور باصلاحیت افسران کو ہی ذمہ داریاں دی جائیں جبکہ پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سنگین نوعیت
کی شکایات/ الزامات پر مشتمل تفصیلات شعبہ انٹرنل اکاؤنٹبلٹی بیورو(IAB) کو ارسال کی جائیں۔ انہوں نے
اس بات پر زور دیا کہ شکایتی مرکز کا عملہ موصول ہونے والی تمام شکایات کا نا صرف کا بغور جائزہ لے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.