Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کی ملاقات۔

  سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد پر سینئر پولیس افسران نے ڈجی رینجرزسندھ کا خوش آمدیدم استقبال کیا۔

·       ون آن ون ملاقات میں آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور صوبے باالخصوص کراچی میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

·       ڈی جی رینجرزسندھ نےسندھ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

·       جدید کیمروں  سے شہر اورشاہراہوں کی مانیٹرنگ سمیت سیکورٹی کے دیگرجملہ امور کا جائزہ لیا۔

·       اس موقع پر انھیں سیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کے قابل عمل ہونے اور اسکی اہمیت و افادیت پر بریفنگ دی گئی۔

·       ڈی آئی جی آئی ٹی اور ڈی جی سیف سٹی نے بریفنگ دی۔ 
·       جدید کیمروں کی تنصیب ناصرف جرائم بلکہ جعلی اور فیک نمبر لگاکر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ایک مؤثر ٹول ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

·       اسمارٹ اور چہرہ شناس کیمراز سے جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اورجرائم کی روک تھام جاری ہے۔آئی جی سندھ

·       جرائم کے خلاف ہر سطح پر سندھ رینجرز کے تعاون اور سپورٹ کا مشکور ہوں۔غلام نبی میمن

سید سعد علی
ترجمان 
انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ