Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی لاڑکانہ میں "پولیس افسران وجوانوں کے اعزازمیں منعقدہ بڑے کھانے"میں شرکت۔
تقریب میں ڈی آئی جی لاڑکانہ، کمشنر لاڑکانہ، ایس ایس پیزلاڑکانہ،کشمور،جیکب آباد،قمبر،شکارپور صوبائی و وفاقی سرکاری اداروں کے افسران و بڑی تعدادمیں پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
بڑے کھانے کا انعقاد لاڑکانہ ڈویژنل پولیس کی جانب سے مقامی ہال میں کیا گیا۔
تقریب میں لاڑکانہ ڈویژن کے شہدائے پولیس کی بہادری،خدمات اور امن و امان کے قیام سے متعلق انکے کارہائے نمایاں اور کامیابیوں پر مبنی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔
تقریب میں پولیس اہلکاروں نے کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں کے چیلنجز،ہیلتھ انشارنس سہولت اور روزمرہ کی پولیسنگ پر مبنی حوصلہ افزا وپرجوش مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ پیش کیا۔
اسٹیج ڈرامہ کو آئی جی سندھ سمیت حاضرین محفل نے تالیابجا کرداد دی۔
ٹھل،گھڑی تیغو، کچے اور پہاڑی علاقوں میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
قمبر پولیس نے تاریخ میں پہلی بار پہاڑی علاقوں میں کامیاب آپریشن کیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
کچے کے علاقوں میں پولیس یونٹس پہلے سے زیادہ مضبوط اور مؤثر ہوگئے ہیں۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
اغوا کاروں کے خلاف زیرو نیگوشی ایٹنگ پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی رہنمائی میں لاڑکانہ رینج کی کارکردگی میں تاریخی بہتری آئی ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
لاڑکانہ میں کیش اسنیچنگ کے کیسز تقریباً ختم ہونے کے برابر ہیں۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
ہائی وے رابری، رہزنی اور موبائل اسنیچنگ میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
کچے کے 72 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈال دیئے جو کہ بڑی کامیابی ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
سنگین جرائم کے پی اوز ملزمان میں ایک سال کے اندر 25 فیصد کمی ہوئی۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
نارکوٹکس نیٹ ورک کے خلاف 95 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیئے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
سندھ پولیس کی R&D اور ٹیکنیکل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
رینج کی کارکردگی بہتر بنانے میں افسران کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن کا بھی کردار ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
فیلڈ یونٹس کو درکار ریسورسز بروقت فراہم کرنے سے آپریشنز کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ
ہیلتھ انشورنس سہولت اور روزمرہ پولیسنگ کی مشکلات کو دلچسپ انداز میں اجاگر کیا گیا۔
آپ نے جو میری تعریف کی دراصل وہ آپ کی کامیابیوں کا سہراہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اغواء برائے تاوان اور ’ہنی ٹریپ‘ گینگز کے خاتمے پر لاڑکانہ پولیس کو خراجِ تحسین کرتا ہوئے۔آئی جی سندھ
جارحانہ پالیسی سے نوگو ایریاز کا خاتمہ ہوا جبکہ متعدد گینگز ختم اور سرنڈر ہوئے۔آئی جی سندھ
سندھ حکومت، رینجرز اور انٹیلیجنس اداروں کی بھرپور معاونت پر شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔غلام نبی میمن
لاڑکانہ رینج میں جرائم کی مجموعی شرح میں نمایاں کمی جبکہ اغواء برائے تاوان کے کیسز تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔آئی جی سندھ
شکارپور،کشمور،کندھکوٹ،قمبر،لاڑکانہ کے ایس پیز کو فرنٹ لائن قیادت پر انھیں شاباش دیتا ہوں۔غلام نبی میمن
ڈی آئی جی ناصرآفتاب،ایس ایس پی شاہزیب چاچڑاور مرادگھانگرو نے ایسے ممنوع علاقوں میں قیام کیا جہاں لوگ تصورنہیں کرسکتے تھے۔ آئی جی سندھ
قیام سے انہوں نے اپنے پولیس نفری کو یہ بتایا کہ وہ اکیلے نہیں۔ آئی جی سندھ
جو افسر فرنٹ پر آکر کمانڈ کرتا ہے تو اسکی نفری بھی دلیرانہ انداز میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف لڑتی ہے۔ آئی جی سندھ
بھتہ کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائی کو ہر سطح پر یقینی بنانا ہوگا۔آئی جی سندھ
سندھ پولیس کے 2576 شہداء میں 512 کا تعلق لاڑکانہ رینج سے ہیں۔آئی جی سندھ
جو کراچی کے بعد شہداء کی سب سے بڑی تعدار ہے۔ آئی جی سندھ
ہمارے شہیدوں کے خون کی وجہ سے ہی آج ہمارا سر فخر سے بلند ہے۔ آئی جی سندھ
اغواء برائے تاوان کے خاتمے کے بعد ہمارا اگلا ہدف بھتہ خوری کے خلاف ہوگا۔ آئی جی سندھ
ہائی ویز پر سیکیورٹی بہتر ہونے سے عوام کا رات کے سفر پر اعتماد بحال ہوا ہے۔غلام نبی میمن
سیکیورٹی کے ساتھ سینس آف سیکیورٹی بھی ضروری ہے انتظامیہ سے صحت، تعلیم،سڑکوں کی بہتری کی اپیل کرتا ہوں۔آئی جی سندھ
اسی طرح بہترین سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے ہمیں بزنس، انڈسٹری اور ایگریکلچر کو بحال رکھنا ہے امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنا ہے۔ آئی جی سندھ
تھانہ کلچر میں اصلاحات کے نفاذ اور بجٹ کی مؤثر تقسیم سمیت عوام دوست رویّے کو فوقیت دیں۔آئی جی سندھ
عزت دیں، عزت لیں غریب سائل کی داد رسی ہی پولیس کا اصل امتحان ہے۔غلام نبی میمن
آپ کی نیک نامی میری نیک نامی ہے افسران و جوانوں کی کارکردگی پر فخر ہے۔آئی جی سندھ
تقریب میں ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پیز کیُجانب سے آئی جی سندھ کو یادگاربھی پیش کی گئی۔
جبکہ آئی جی سندھ نے نمایاں کارکردگی پر ایس ایس پیز اور دیگرافسران کو اسناد سے نوازا۔
اختتام پر آئی جی سندھ سمیت تمام افسران وجوانوں نے کھانا ساتھ کھایا۔
سیدسعدعلی
ترجمان
انسپیکٹرجنرل آف پولیس سندھ