Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
سندھ میں سیلاب کی آمد اور ممکنہ خطرے کے پیشہ نظر سندھ پولس کو آئندہ احکامات تک الرٹ رہنے کی ہدایت.
ئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سیلاب کی آمد اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر سندھ پولیس بالخصوص سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کو چوکنا اور مستعد رہنے کے احکامات جاری کردیئے۔
بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے قبل نشیبی علاقوں سے شہریوں کو ریسکیو کیے جانے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔ آئی جی سندھ
لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن پولیس وفاقی و صوبائی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ آئی جی سندھ
پی ڈی ایم اے،ضلعی و مقامی حکومت اور مشینری کی جانب سے ریسکیو عمل کی حکمت عملی اوراقدامات سے اپنی نفری کو آگاہ کریں۔ آئی جی سندھ
رہائشی علاقوں اور عمارتوں کے نزدیک موجود پولیس عملہ دفاترمیں حاضر رہے۔ آئی جی سندھ
کسی بھی ایمرجنسی اور سیلابی صورتحال کے پیش نظرتمام تروسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے ریسکیو سرگرمی میں اپنا بھرپورکردار اداکریں۔ آئی جی سندھ
دریائے سندھ اور برساتی نالوں کے کیساتھ رہائش پذیر شہریوں کو باحفاظت منتقل کرنیکے حکمت عملی ترتیب دیں۔آئی جی سندھ
متعلقہ تھانہ جات کی سطح پر اور دیگر پلیٹ فارمز سے شہریوں کو ممکنہ سیلاب کی آمد اور ریسکیو کرنے جیسے اقدامات سے آگاہی دی جائے۔آئی جی سندھ
کسی بھی ناگہانی آفت یا خطرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنا سندھ پولیس کی ترجیح ہے۔غلام نبی میمن