Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت ماہ رمضان کے دوران صوبے میں اسٹریٹ کرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے جائزہ سے متعلق اہم اجلاس۔
ڈی آئی جیزاورایس ایس پیز منشیات مافیاز،قتل کے کیسزمیں مفرورومطلوب ملزمان،اسٹریٹ کرمنلز اور عادی مجرمان کے خلاف مہم کی صورت میں کریک ڈاؤن کا آغاز کریں۔آئی جی سندھ کی ہدایت
منشیات مافیازکا گٹھ جوڑتوڑیں، مفرورملزمان کے ٹھکانوں تک پہنچے،گرفتارکریں اور عدالتوں میں ٹھوس ٹبوت کے ساتھ انہیں سزادلوائیں۔آئی جی سندھ
ضلعی افسران فیلڈپر نکلیں،بازاروں،شاہراہوں،اور مارکیٹوں کا دورہ کریں۔ آئی جی سندھ
تاجرتنظیموں،مارکیٹ کمیٹیوں اور شہریوں سے رابطہ میں رہیں اور ان کے مسائل کی حل کے لئے ہروقت موجود رہیں۔ آئی جی سندھ
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،اسٹبلشمنٹ،ہیڈکواٹرز،سی آئی اے،فائنانس،کراچی کے زونل ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز،ایس پیزشعبہ تفتیش،نے بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس کو زونل اور ڈویژنل ڈی آئی جیزنے منشیات مافیازکے خاتمے،قتل کے کیسزمیں مطلوب ومفرورملزمان کی گرفتاری اوررمضان کے دوران پولیسنگ کومزیدموثربنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اسٹریٹ کرائم کی زیادہ تر وارداتوں میں منشیات کے عادی اور مفرورملزمان ملوث ہوتے ہیں۔ آئی جی سندھ
اسٹریٹ کرائم کے واقعات کی روک تھام کے لئے سندھ پولیس کے ہرشعبہ کو غیرمعمولی اقدامات کے ساتھ متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ
امن وامان کی یقینی صورتحال کا دارومدار منشیات مافیازکے خلاف ٹھوس کاروائی اور مفرورملزمان کی گرفتاریوں پر ہے ۔آئی جی سندھ
تمام افسران متعلقہ اضلاع اور یونٹس میں شیڈول اجلاس کریں،پولیس ٹیمز تشکیل دیں،انٹیلیجنس میں مزید اضافہ کریں ۔ آئی جی سندھ
ٹھوس ثبوت ،چالان اور حقائق پرمبنی کیسزمیں ضمانت ممکن نہیں۔ آئی جی سندھ
کرمنلز پر نظررکھنے کے لیے بازاروں اورمارکیٹوں میں لگے کیمروں کی مدد لیں۔آئی جی سندھ
رات کی اوقات میں سڑکوں اور شاہراہوں پر پولیس سرویلینس سسٹم تشکیل دیں۔ آئی جی سندھ
ہوٹلوں،مسافر خانوں،فیکٹریوں اور دیگرعوامی مقامات پر ہوٹل آئی ،ای وی ایم اور دیگرموبائل ایپلیکیشن کی مدد سےمفرورومطلوب ملزمان پر نظررکھیں اورگرفتاری یقنی بنائیں۔آئی جی سندھ