Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی 4روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز (TOT) ورکشاپ کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد میں شرکت۔

سینٹڑل پولیس آفس کراچی میں ٹریننگ برانچ سندھ کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ میں 64پولیس اہلکاروں نے ہیڈمحررکے کورس کی تربیت حاصل کی۔

ٹریننگ کا مقصد مستقبل میں ہیڈمحررکی تربیت کے لئے صوبے بھرمیں ماسٹرٹریننرزفراہم کرنا تھا۔

ڈی آئی جی ٹریننگ نے اس خصوصی ورکشاپ/پروگرام  ٹریننگ آف ٹرینز کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آئی جی سندھ کو پوائنٹ ٹو پوائنٹ بریفنگ دی۔

پروگرام میں ریٹائرڈ اے جی پی آر سندھ، شیخ امین، ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز، ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن سمیت دیگر اساتذہ اکرام  نے ان ٹرینرز کو سیر حاصل معلومات پر مشتمل لیکچرز سے مسفید کیا۔

اس پروگرام/کورس میں 07 انسپکٹرز,05 سب انسپکٹرز, 03 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز,01 سینٹر کلرک,02جونیئر کلرکس,10 ہیڈ کانسٹیبلز،04کانسٹیبلزپر مشتمل 32 ٹرینیز نے مجموعی طور پر حصہ لیا۔۔

ہیڈ محرر کورس کے لیئے منتخب ہونیوالوں کو آئندہ یہی ٹرینرز تربیت دینگے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران ہیڈ محرر کورس کے 43 بیجز پاس آؤٹ ہوچکے ہیں۔

آئی جی سندھ نے ٹی او ٹی کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

یہ ایک ٹرینرز کی ٹریننگ ہے تاہم اسکے ثمر آور نتائج آنیوالوں تک منتقل ہونگے۔آئی جی سندھ

اس کورس کو صحیح سمجھے اور دسترس پانیوالے آئندہ آنیوالے تمام ٹرینیز کے لیئے ایک اچھے معلم ثابت ہونگے۔غلام نبی میمن

صوبہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جہاں حکومت نے پولیس کے لیئے براہ راست بجٹ مختص کیا ہے۔آئی جی سندھ

فی الحال یہ بجٹ 6 ملین ہے تاہم رواں سال اس بجٹ میں مذید اضافہ ہوگا۔غلام نبی میمن

کورس کا مقصد مستقبل میں تھانوں کے ہیڈ محررز کو آپکی جانب سے  یہ کورس کرانا اور انکے جملہ امور کو مذید بہتر اور تقویت دینا ہے ۔آئی جی سندھ

ہم نے تھانہ ایس ایچ اوز کو براہ راست بجٹ اور ڈی ڈی اوز کے تحت اسکے استعمال کا اختیار بھی دیا ہے۔آئی جی سندھ

ڈی ڈی اوز کے اختیارات میں  انسپکٹرز ہی نہیں بلکہ سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔آئی جی سندھ

سندھ حکومت نے سب انسپکٹرز کو بھی ڈی ڈی او کے اختیارات دینے کی اجازت دی ہے۔ غلام نبی میمن

بحیثیت ٹیم کام کرینگے تب ہی پولیسنگ میں  تبدیلی لاسکیں گے۔غلام نبی میمن

ہیڈ محررز کی تربیت اور کورس کرانیکا مقصد نچلی سطح تک مالی اختیارفراہم کرنا ہے۔ آئی جی سندھ

میں اس کورس کا کریڈٹ ڈی آئی جی ٹریننگ کو دیتا ہوں کہ انہوں نےاس پروگرام کے تحت ماسٹر ٹرینرز بنائے۔آئی جی سندھ

کورس پاس کرنے پر تمام ٹرینرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔آئی جی سندھ

اس موقع پر آئی جی نے سندھ پولیس کی جانب سے کورس کے شرکاء کے لیئے ایک  بنیادی تنخواہ کا بھی اعلان کیا۔آئی جی سندھ