Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کراچی کے 34 رکنی وفد کی ملاقات۔
• سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں وفد کی قیادت اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کراچی کے سیکریٹری جنرل عبدالعلیم نےکی۔
• ملاقات میں ڈی آئی جیز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی،ٹریفک کراچی،اے آئی جیز،ایڈمن اور آپریشنز نے شرکت کی۔
• ملاقات میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کراچی کے وفد نے پارکنگ،غیرملکی مہمانوں کے لیے جاری ہونے والی این او سی کے طریقہ کار اور سیکیورٹی ،پولیس تعاون بڑھانے اور کاروبار کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔
• وفد کے شرکاء کو صوبے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام اور سندھ پولیس کے اقدامات کے حوالے سے اے آئی جی آپریشنز سندھ نے بریفنگ دی۔
• ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شرکاء کو ٹریفک مسائل اور حادثات کی روک تھام کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
• غیرملکی مہمانوں کی آمد سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری این او سی کا طریقہ کار وقت طلب ہے۔وفد
• حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے لیئے وقتاً فوقتاً جاری سیکورٹی پروٹوکول سے متعلق ہدایات فراہم کرنے کا کوئی مخصوص طریقہ کار موجود نہیں ہے۔وفد
• سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں جدت اور آسانیاں متعارف کرکے شہریوں کو بہت بڑا ریلیف فراہم کیا ہے۔سیکریٹری جنرل
• غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہم ملک بالخصوص پاکستان کا مثبت چہرہ دکھاتے ہیں،سندھ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔عبدالعلیم
• غیرملکیوں کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صور ت میں ہم اور آپ بغیر دفاع کے رہ جاتے ہیں۔آئی جی سندھ
• سندھ پولیس صرف حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس او پی پر عملدرآمد کرتی ہے۔آئی جی سندھ
• ڈی آئی جی ایس پی یو جلد آپ کے چیمبر کادورہ کرکے غیر ملکی مہمانوں سے متعلق سیکورٹی پروٹوکول اور دیگر معاملات پر آگاہ کریں گے۔آئی جی سندھ
• ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری سیکورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہ کریں تاکہ ہم ان خامیوں سیکورٹی کو دور کرکے سیکیورٹی کو مذید بہتر کرسکیں۔آئی جی سندھ
• سنگین جرائم کے واقعات میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر زیروٹالرنس کی پالیسی ہے۔آئی جی سندھ
• صوبے بالخصوص کراچی کا کرائم ریٹ دیگر ملکوں کے میٹروپولیٹن شہروں سے انتہائی کم ہے۔آئی جی سندھ
• کراچی اور دیگر شہروں کا کرائم ریٹ آپ باآسانی انٹرنیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔آئی جی سندھ
• تفتیشی نظا م میں بہتری لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔آئی جی سندھ
• پولیس عوام کے بغیر نہیں چل سکتی۔آئی جی سندھ
• ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا،ہم ایک دوسرے کا چہرہ ہیں۔آئی جی سندھ