Press Releases

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پی ٹی سی سعیدآباد میں قائم سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

قبل اذیں وزیر داخلہ سندھ کی آمد پر پولیس کے خصوصی دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے ڈرائیونگ اسکول کے قیام اور اسکے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول شہریوں کے لیئے ایک تحفہ ہے۔وزیر داخلہ سندھ

اسکے قیام اور قابل عمل ہونے سے تربیت یافتہ ڈرائیورز ہی مختلف وہیکلز چلاسکیں گے۔ضیاء الحسن لنجار

سڑکوں شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ بنانیکے لیئے یہ اقدام قابل ستائش ہے۔وزہر داخلہ سندھ

باقاعدہ تربیت کے بعد ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی عدم پاسداری کی سوچ کو خود سے نکال باہر کرینگے۔وزیر داخلہ سندھ

آگے چل کر یہی اسکول سندھ پولیس کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ضیاء الحسن لنجار

حادثات کی روک تھام کے ضمن میں اسکول اہم کردار ادا کریگا۔آئی جی سندھ

ٹریفک پولیس میں اچھی شہرت کے حامل افسران تعینات کیئے ہیں۔غلام نبی میمن

مستقبل قریب میں اس اسکول کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائیں گے۔آئی جی سندھ

ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو تقویت دے رہے ہیں۔غلام نبی میمن

باڈی وارن کیمراز نے پولیس کی صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے۔آئی جی سندھ

ٹریفک قوانین پر مشتمل ترامیم کا مسودہ جلد مکمل کیا جائے۔آئی جی سندھ کی حکومت سندھ سے درخواست

سیف سٹی پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔غلام نبی میمن

سیف سٹی پروجیکٹ کی سرگرمیوں سے ٹریفک نظام میں بھی بہتری آئیگی۔آئی جی سندھ