Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سندھ پولیس کی پہلی باکسنگ اکیڈمی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت

تقریب کا انعقاد سندھ پولیس اسپورٹس بورڈکی جانب سے پولیس ہیڈکواڑٹر گارڈن ساؤتھ،کراچی میں کیا گیا۔

 

باکسنگ اکیڈمی کا مقصد سندھ پولیس کے افسران و جوانوں میں باکسنگ کے فروغ اور انھیں عالمی سطح کا تربیتی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

 

تقریب میں سندھ پولیس کے اہلکار باکسر شہیر آفریدی اور بھارتی باکسر کو عبرتناک شکست سے دوچارکرنے والے باکسر سمیربھی موجود تھے۔

 

آج کی تقریب کا مقصد اس وقت کی تجدید ہے جب سندھ پولیس کے باکسرز دنیا بھر میں مشہورتھے۔ چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ 

 

ہم نے سندھ پولیس میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لیئے تربیتی کیمپس قائم کیئے۔چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ 

 

مجوزہ باکسنگ اکیڈمی سے قبل سندھ پولیس کے پاس کوئی اکیڈمی نہیں تھی۔چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ 

 

عالمی ٹریننر کال الیکزینڈر اس اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہونگے۔ چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ 

 

خلیل نینی تال صاحب کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس اکیڈمی کی تعمیر میں دلچسپی لی اور ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ 

 

پیر محمد شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس باکسنگ اکیڈمی کے قیام میں جو کردار ادا کیا وہ لائق ستائش و تعریف ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو سندھ پولیس میں کھیل کود جیسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے کوشاں ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

سندھ ہولیس میں اسپورٹس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

سندھ سپورٹس کے نام سے ہم نے 2011 میں ایک ٹورنامنٹ کرایا تھا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

کم و بیش 14 سال بعد پیر محمد شاہ نے اسکی تجدید کی ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

میں امیدکرتاہوں کہ اس اکیڈمی کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بہترین باکسنگ اکیڈمی میں ہوگا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

یہ پاکستان کی باکسنگ اکیڈمی ہے اور اسپورٹس پر حکومت پاکستان کا بھی فوکس ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

ہماری قومی ٹیمز میں سندھ پولیس کے افسران و جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

الحمدللہ انٹرنیشنل چیمپینز بھی اس تقریب میں موجود ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

نوجوان کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے میں محکمہ پولیس سندھ انکو سپورٹ کریگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

 

تقریب کے اختتام پر سندھ پولیس سے باکسنگ کے لیئے منتخب ہونیوالے 17 کھلاڑیوں میں باکسنگ کٹس اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔