Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے 15 رکنی وفد نے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا کی سربراہی میں ملاقات

کراچی12جون2024؛۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے 15 رکنی وفد نے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے شہر میں امن وامان کے حالات، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں سمیت دیگر ضروری امور و اقدامات تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بعدازاں وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی وزٹ کیا اور جدید کیمراز کی مدد سے شہر کا مختلف مقامات کی مانیٹرنگ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جیز، اسٹیبلشمنٹ،ہیڈ کوارٹر سندھ،ٹریفک کراچی کے علاوہ ایسٹ زون کے ڈی آئی جی بھی موجود تھے۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شرکاء کو جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے حوالے سے اعداد و شمار جیسی تفصیلات پر مبنی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے حوالے سے مختلف اور اہم مقامات پر کیمروں کی تنصیب، پروسیکیوٹرز کی بھرتی،خصوصی عدالتوں کے قیام، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نگرانی نظام،پولیس تھانوں کے انضمام اور استعداد کار بڑھانے سمیت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر تمام تر امور کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس اور کاٹی کا آپس میں بہت پرانا اور دیرینہ تعلق ہے اور ہمیں ان دیرینہ تعلقات کو عین مفاد عامہ کے تقاضوں اور امنگوں کے مطابق آگے بڑھاتے ہوئے اس شہر کو امن و امان کا گہوارا بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔جس سے نبردآزما ہونیکے لیئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔

غلام نبی میمن کا صنعتکاروں/ تاجر برادری پر مشتمل وفد سے کہنا تھا کہ آپ کا شمار اس شہر کے بڑے اسٹیک ہولڈرز میں کیا جاتا ہے اور آپ کو اللہ پاک نے اپنے خاص فضل وکرم کے سائے تلے عوام کی خدمت جیسے عہدے پر فائز کرتے ہوئے لوگوں کے لیئے روزگار اور روزی روٹی کا وسیلہ بنا رکھا ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مشاہدے کے مطابق بیروزگاری جرائم کے پس پردہ محرکات اور بڑے عوامل میں سےایک ہے کیونکہ بیروزگار اور باالخصوص نوجوان بیروزگار جرائم پیشہ عناصر کا خاص ہدف ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست پر شہریوں نے اپنے گھروں کے باہر گلیوں،محلوں،علاقوں کی حفاظت کیلئے تقریباً 40 ہزار کیمروں کی تنصیب جیسے اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی پولیس کی جانب سے کرائم انالیسز کے تحت سامنے آنیوالی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی شہر میں 3 ہزار کباڑیوں میں سے 354 مشکوک اور چوری کے سامان کی خروید وفروخت میں ملوث پائے گئے ہیں اور ایسے کباڑیوں کےخلاف علاقہ پولیس کے منظم اور کامیاب ایکشن اور اسکے نتیجے میں ہونیوالی گرفتاریوں کے نتیجے میں جرائم  کے واقعات میں واضح کمی سامنے آئی یے۔

اس موقع پر کاٹی کے وفد کی جانب سے آئی جی سندھ کو پولیس کے مجوزہ منشیات بحالی سینٹرز کے قیام میں ہر طرح کے تعاون اور سپورٹ سمیت شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی علاوہ ازیں وفد نے کہا کہ صنعت کار سندھ پولیس کے ساتھ مل کر شہر کو محفوظ اور امن کا گہوارا بنانے میں انکے شانہ بہ شانہ ہے۔سندھ پولیس کے اقدامات سے جرائم میں کمی واقعہ ہوئی ہے جوکہ سندھ پولیس کی محنت لگن اور جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کا بین ثبوت ہے۔وفد کے شرکاء نے مزید کہا کہ ہمیں سندھ پولیس سے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.