Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
اسٹریٹ کرائم اور چوری شدہ سامان کی خریدو فروخت باہم منسلک ہیں۔آئی جی سندھ افسران صبح 11 بجے تا دوپہر 2 بجے تک عوام کے مسائل سنیں۔غلام نبی میمن گزشتہ دس روز میں 352 کباڑیوں کو چیک اور 55 مقدمات کے تحت 79 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی اے وی ایل سی۔
کراچی15مئی2024؛۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس کے دوران کراچی شہر میں چوری کا سامان خرید و فروخت کرنے والے اسکریپ ڈیلرز/ کباڑیوں کے خلاف پولیس ایکشن پر مشتمل تفصیلات کا جائزہ لیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز، اے وی ایل سی،آر آر ایف نیول بیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث اسکریپ ڈیلرز/ کباڑیوں کے خلاف گزشتہ دس روز پر مشتمل کارکردگی کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔
ایس ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سیل نے بتایا کہ گزشتہ دس روز کے دوران شہر کے مختلف اضلاع میں 352 اسکریپ ڈیلرز کو چیک کیا گیا اور کم وبیش 55 ایف آئی آرز کے تحت 79 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اجلاس کو دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش اور تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہیکہ منشیات کے عادی افراد رقم یا نشہ کے عوض چوری شدہ سامان فروخت کردیتے ہیں یا منشیات مافیاز کے سپرد کردیتے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکریپ ڈیلرز/ کباڑیوں کے خلاف بھرپور اور منظم کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چوروں نے بھاری مقدار میں چوری شدہ سامان گوداموں میں ڈمپ کردیا تھا تاہم ایسے تمام مقامات/ گوداموں کی باقاعدہ نشاندھی کے تحت کیئے جانیوالے کامیاب پولیس ایکشن کے دوران یہ سامان برآمد کرلیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں یہ بتایا گیا کہ مختلف کیسز کی تفتیش اور تحقیقات کے بعد اس امر کا بھی انکشاف ہوا کہ بڑے سرکاری منصوبوں سے چوری ہونے والا لوہے کا اکثر تعمیراتی سامان اسکریپ ڈیلرز کو فروخت کردیاجاتا ہے۔ آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ تمام پولیس افسران ایک ٹیم کی حیثیت سے شہر بھر میں منشیات مافیاز/ گینگز کے خلاف مزید سخت اقدامات کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ عوام کے مسائل مشکلات کے ازالے اور پولیس پر انکے اعتماد کو مزید تقویت دینے کے لیئے تمام افسران دوپہر 11 بجے تا 02 بجے تک عوام سے اپنے دفاتر میں ملاقات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ شعبہ تفتیش کسی بھی ملزم کی گرفتاری سے قبل ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ضرور مطلع کریں۔جسکا مقصد کیسز کی معلومات اور تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت سے متعلق باہم معلومات جیسے اقدامات کو تقویت دینا اور مزید مؤثر بنانا ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ نادرن بائی پاس پر چیک پوسٹ کے قیام سے جرائم میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔تاہم ایسی تمام چیک پوسٹس پر تعینات افسران اور جوانوں کی جرائم کے خلاف کارکردگی کو سراہنا اور لائق تحسین قرار دینا بھی اشد ضروری ہے۔
انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ علاقائی سطح پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام غیر مستند اور غیر رجسٹرڈ ڈیلرز سے سامان کی خرید و فروخت سے ناصرف اجتناب کریں بلکہ آگے بڑھ کر ایسے عناصر سے متعلق پولیس کو اطلاع بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم اور چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت جیسے جرائم باہم منسلک ہیں جسے ختم کرنا اشد ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ افراد اپنی کاروباری سرگرمیوں کو قانون کے عین مطابق یقینی بنائیں کیونکہ اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ چند جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی سے اسٹریٹ کرائمز کو روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ جرائم کی سرکوبی اور اسکریپ ڈیلرز/ کباڑیوں کے خلاف ابتک کی پولیس کاروائی سے میں مطمئن ہوں اور قوی امید ہیکہ یہ کاروائیاں اور اقدامات بلاتعطل جاری رہیں گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر تمام ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز،ایس ایس پیز انویسٹی گیشن و دیگر یونٹ سے وابستہ ایس ایس پیز و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ اندرون اور بیرون صوبہ چوری شدہ سامان،منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گروہوں کو مؤثر حکمت عملی اور لائحہ عمل کے تحت قانون کے کٹہرے میں لائیں۔کیونکہ مشاہدے میں آیا ہیکہ چوری شدہ سامان کے عوض منشیات کی فروخت کی جاتی ہے۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ اسکریپ ڈیلرز کے لیئے سامان کی خرید و فروخت کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر ایس او پی مرتب کیا جائے۔
انہوں نے اس ضمن میں ڈی آئی جی ویسٹ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن،ایس ایس پی اے وی ایل سی اور اے آئی جی لیگل پر مشتمل کمیٹی قائم کرتے ہوئے تمام تر ضروری ہدایات بھی دیں۔