Press Releases

سندھ پولیس کی جانب سے کراچی میں ”ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول“ قائم کردیا گیا۔

ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول، پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں قائم کیا گیا ہے۔
·       ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں کار، موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ لائیٹ ٹرانسپورٹ وھیکلز اور ہیوی ٹرانسپورٹ وھیکلز چلانے کی تربیت دی جائے گی۔
·       شہریوں کو تین مراحل میں 18گھنٹے دورانیے کے تربیتی کورس کے دوران ڈرائیونگ اورٹریفک  کے رہنماءاصول پڑھائے ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔
·       تربیت کے دوران کلاس روم لیکچر، میدان میں گاڑی چلانا اورکمپیوٹرائزڈ تعلیم فراہم کی جائے گی۔
·       آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا۔
·       آئی جی سندھ کے دورے کے موقع پر ڈی آئی جیز ڈرائیونگ لائسنس، ٹریننگ، ایس ایس پیز، پرنسپل ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول، پی ٹی سی سعیدآباد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
·       آئی جی سندھ کو ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس کی جانب سے اسکول کی عمارت، کلاس روم، کمپیوٹر لیب اور دیگرسہولیات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
·       کراچی میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت پہلا ڈرائیونگ اسکول قائم کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن 
·       کراچی کے بعد ایسے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز حیدرآباد، لاڑکانہ اور خیرپورمیں بھی قائم کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ
·       ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کو اسی سال اپگریڈ بھی کیا جائے گا جس میں ڈرائیونگ سیمولیٹرز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ آئی جی سندھ 
·       ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے انتظامی اور تدریسی معاملات ڈی آئی جی ٹرننگ برانچ کے ماتحت ہونگے ۔آئی جی سندھ 
·       ہمیں شہریوں کی جان و مال عزیز ہے، اسی لیے ہم نے محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے تربیتی منصوبہ شروع کیا ہے۔ آئی جی سندھ 
·       روڈ سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اس لیے ہم شہریوں کو پیشہ ورانہ ڈرائیونگ سکھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ 
·       ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے درست ڈرائیونگ سیکھنا ہر فرد کی ضرورت ہے اور سندھ پولیس اس ذمہ داری میں ان کے ساتھ ہے۔ آئی جی سندھ 
·       ہم چاہتے ہیں کہ ہر ڈرائیور سڑک پر نہ صرف خود محفوظ رہے بلکہ دوسروں کی حفاظت کا بھی ضامن بنے۔ آئی جی سندھ 
·       ڈرائیونگ ایک ہنر ہے اور محفوظ ڈرائیونگ ایک ذمہ داری۔ اسی سوچ کے ساتھ ہم نے یہ ٹریننگ اسکول قائم کیا ہے۔ آئی جی سندھ 
·       حادثات کی روک تھام کا واحد راستہ تربیت یافتہ ڈرائیورز ہیں اور ہم اسی مقصد کے لیے نہایت پروفیشنلز انداز میں کام کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ 

سید سعد علی
ترجمان
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ