Press Releases

سندھ پولیس میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لانا میری اولین ترجیح ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن پولیسنگ کا جدت یا تبدیلی کی جانب گامزن ہونے سے محکمہ پولیس میں بدعنوانی کا تاثر ختم ہوگا۔غلام نبی میمن تربیت یافتہ ہیڈ محرران کو تھانوں ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔آئی جی سندھ


کراچی07,اگست 2024:-

کراچی کے تمام پولیس اسٹیشنز میں مالی انتظامات کی دیکھ بھال کے لیئے اکاؤنٹ کورس کے تربیت یافتہ ہیڈ محرران کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں۔

یہ ہدایات آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اکاؤنٹنٹ کورس برائے ہیڈ محرران کے لیئے منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔اس موقع پر انہوں سندھ پولیس کے 16 ویں تا 22 ویں بیچ برائے اکاؤنٹنٹ/ہیڈ محرران کے تحت کامیاب ہونیوالے 90 پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔  

تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز،ٹریننگ، آپریشنز،ڈی آئی جیز ٹی اینڈ ٹی،ٹریننگ، آئی ٹی،اسٹبلشمنٹ سمیت اے آئی جیز،ایڈمن اور آپریشنز سندھ نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد اکاؤنٹنٹ/ہیڈ محرران کے تربیتی کورس/سیشن کو سندھ کے دیگر اضلاع تک وسعت دینے کے جملہ امور و انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ تھانوں کا بجٹ مختص اور تقسیم کرنیکا مقصد تھانہ جات کو مالی طور پر خود مختار بنانا اور مؤثر پولیسنگ اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس میں اصلاحات  کے ذریعے بہتری لانا میری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں کو مالی طور پر خود مختار بنانیکے لیئے سینئر افسران کے دفاتر کے بجٹ میں موثر کٹوتی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیسنگ کا جدت یا تبدیلی کی جانب گامزن ہونے سے محکمہ پولیس میں بدعنوانی کا تاثر ختم ہوگا اور محکمہ پولیس میں انتظامی یا مالی نا انصافی/بدنظمی کی شکایات کا گراف نیچے جائیگا۔آئی جی سندھ دوران خطاب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہیکہ سندھ پولیس میں بہترین اصلاحات، بہتری اور پولیس کی فلاح کو یقینی بنایا جائے۔

 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.