Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سیف سٹی و دیگر پروجیکٹس کے تحت کیمروں کی تنصیب،کارکردگی اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں سی پی ایل سی چیف،ڈی جی و پی ڈی سیف سٹی پروجیکٹ،ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز،ٹریفک کراچی،سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول،ایس ایس پی اے وی ایل سی اوردیگرافسران نے شرکت کی۔
· اجلاس میں ڈی جی اور پی ڈی سیف سٹی،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی،ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول اورپی ڈی آئی ٹی نے علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔
· اب تک کراچی شہر میں 542 کیمرے نصب کیئے جاچکے ہیں جن سے الرٹ جنریٹ و جاری ہورہا ہے۔ڈی جی سیف سٹی
· کیمروں کے ساتھ 12ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز اور 300 کے قریب پولیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔بریفنگ
· الرٹس کے نتیجے میں جعلی نمبر پلیٹس اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلا ف کاروائی کی جارہی ہے ۔بریفنگ
· مذید کیمروں کی تنصیب اور فعال ہونے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی ریسپانس وہیکل اور پولیس ڈپلائمنٹ کا عمل جاری رہیگا۔بریفنگ
· آزمائشی مرحلے میں الرٹس جنریشن اور ڈسپیچ کے دوران وقت میں تاخیر مشاہدے میں آرہی ہے۔بریفنگ
· سیف سٹی اتتظامیہ اور این آر ٹی سی حکام باہم اشتراک سے الرٹ جنریشن اور ڈسپیچ میں تاخیر سے متعلق شکایات کا جائزہ لے کر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بریفنگ
· سیف سٹی حکام کو برآمد شدہ گاڑیوں کا دیٹا چوری شدہ گاڑیوں کے ڈیٹا سے الگ کرنے کی ضرورت ہے۔ایس ایس پی اے وی ایل سی
· سیف سٹی الرٹ میں برآمد شدہ گاڑیوں سے متعلق بھی الرٹ جنریٹ ہورہا ہے۔ایس ایس پی ا ے وی ایل سی
· ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے ای چالان ٹکٹ سسٹم متعارف کردیا گیا ہے اور اسے سیف سٹی پروجیکٹ کے ساتھ بھی انٹیگریٹ کیا جارہا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
· ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی رقم میں اضافہ و دیگر ترامیم کے لیے سندھ حکومت کو مکتوب برائے منظوری ارسال کردیا گیا ہے۔بریفنگ
· سندھ حکومت سیف سٹی سمیت دیگر پروجیکٹس کو فوری طور پر نافذالعمل دیکھنا چاہتی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
· آج کا اجلاس گذشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہے۔آئی جی سندھ
· سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے فیز کی تکمیل تک اس طرح کے اجلاس ہفتہ میں ایک دن منعقد کیا جائے گا۔آئی جی سندھ
· سیف سٹی کیمروں کے ساتھ تعینات ایمرجنسی ریسپانس وہیکل میں موٹر سائیکلوں کے ساتھ عملہ بھی تعینات کیا جائے۔آئی جی سندھ
· الرٹ جنریشن ،ڈسپیچ ٹائم گیپ اور گاڑیوں کا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کے حوالے سے ڈی جی سیف سٹی ،ڈی آئی جی آئی ٹی،ایس ایس پی اے وی ایل سی،پی ڈی آئی ٹی،نمائندہ سی پی ایل سی اور نمائندہ این آرٹی سی پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔آئی جی سندھ
· سیف سٹی کیمروں کے تحت ڈپلائمنٹ پلان اور ریسپانس میکنزم کےحوالے سےڈی جی سیف سٹی ،ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایسٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔آئی جی سندھ
· کمیٹیاں اگلے اجلاس میں مقررہ اہداف سے متعلق اپنی جامع رپورٹ اور سفارشات پیش کریں گی۔آئی جی سندھ
· سیف سٹی اور دیگر کیمروں سے گذشتہ 5 سال میں چوری اور گم شدہ گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔آئی جی سندھ
· ہائی ویز اور دیگر مقامات پر نصب کیمروں اور آلات کی حفاظت ناگزیر ہے ،ان کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔آئی جی سندھ