Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت کرائم اینڈ انویسٹی گیشن یونٹ کی تنظیم نو اور مثبت و تعمیری اصلاحات متعارف کرنیکے حوالے سے اجلاس

کراچی11جون2024؛۔

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت کرائم اینڈ انویسٹی گیشن یونٹ کی تنظیم نو اور مثبت و تعمیری اصلاحات متعارف کرنیکے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اس اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز،اسٹبلشمنٹ، ہیڈکواٹرز،آئی ٹی، فائنانس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز دوران بریفنگ نے شعبہ ہٰذا کی تنظیمِ نو اور اصلاحات کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے تجاویز پر مبنی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فی زمانہ کرائمز اور کریمنلز کی کاروائیوں کی مؤثر اور بہتر انداز میں بیخ کنی کے لیئے ضروری ہوگیا ہیکہ کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز کی مجموعی ذمہ داریوں کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 2023 کے دوران صوبے بھر میں سنگین جرائم سے متعلق درج مقدمات کی تعداد تقریباً 20 ہزار تھی۔انہوں نے بتایا کہ مقدمات کے کامیاب نتائج/ منطقی انجام  تک پیروی جبکہ رہنما تجزیئے کے لیئے ضروری ہیکہ تفتیش،تحقیق کے جملہ پہلوؤں اور زاویوں میں تیکنیکی صلاحتیوں کو بڑھاتے ہوئے مذید تقویت دی جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا  کہ کرائم اور اسکی جامع تفتیش وقت کی اشد ضرورت ہے جسکا مقصد شعبہ تحقیق، تفتیش اور چھان بین کو قرار واقعی مدد فراہم کرنا اور مقدمات کا کامیاب منطقی انجام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی ڈیجیٹلائزیشن اور ان کے نتائج تک مانیٹرنگ جیسے اقدامات سے نا صرف کریمنل جسٹس سسٹم کو تقویت ملیگی بلکہ ملوث ملزمان کی سزاؤں کے شرح تناسب میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آئیگا۔علاوہ ازیں ڈیجیٹلائزیشن سے نا صرف مقدمات ڈیٹا بنک میں درج ہوجائیں گے بلکہ مرکزی سسٹم کے تحت باآسانی دستیاب بھی ہونگے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز یونٹ پہلے مرحلے میں فی الفور سنگین مقدمات کی پیروی کا عمل شروع کردے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.